کوئٹہ ڈویژن کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالواپ لینے کے
لئے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2024ء کو ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ میٹروپولیٹن
، نگرانِ ٹاؤن اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں “ پر اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے ؟دینی کاموں میں
استقامت کیسے ملے گی ؟ نیز ٹیلی تھون 2024ء
میں ڈونیشن جمع کرنے کا طریقۂ کار کیا ہو؟
اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف
ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل تو صرف اللہ پاک کی رضا ہے۔ اس موقع پر شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون
مہم میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔