دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2024ء کو پونچھ ڈویژن کی ذمہ دار اور  عام اسلامی بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“ کروایا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ کورس نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ بتایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

اس کے علاوہ شرکائے کورس کو نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا گیا جس پر نئی اور پُرانی اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔