22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 11نومبر2019ء
کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ادارے کی
ڈاکٹرز اور پروفیسرز سمیت تقریباً 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی
کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ
میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔