22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آن لائن ڈیپارٹمنٹ
آفس کی اسلامی بہنوں کا عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
Sun, 13 Sep , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے آن لائن
ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آن لائن ڈیپارٹمنٹ آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتےہوئے تربیت کی اور آن لائن ڈیپارٹمنٹ
کے ذریعے ہونے والے آن لائن کورسز کو
سراہا،آفس ورک کس طرح کرنا چاہیے ، گفتگو
میں احتیاط، مبالغہ آرائی سے بچنے
اورکمزوری کی نشاندہی پر اعتراف کرنے وغیرہ سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ آخر میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی
دیئے۔