21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت شخصیات اجتماع کا
انعقاد ہواجس میں شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مختلف
شخصیات نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع
کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی چینل
دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی ترغیب دلائی ۔ مزید اس موقع پر شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن
نے شخصیات کو تحفے کے طور پر رسائل دیتے ہوئے انکا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔