دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ کے روحانی علاج کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دا راسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کےساتھ خیرخواہی کرتے ہوئے ان کےساتھ حسن ِسلوک کرنےکا ذہن دیا اور شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ای -رسید استعمال کرنے کامشورہ بھی دیا۔