دعوتِ اسلامی کے تحت8 جنوری2020ء کو کراچی ساؤتھ کی  ڈویژن نیول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پراجتماعِ پاک میں تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس کے ذریعے آقاﷺ کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کی گئی۔