پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا۔

اسی سلسلے میں 30 مئی 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مرحوم بھتیجے کے گھر جا کر گھر کی خواتین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے فاتحہ خوانی پڑھی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔آخر میں ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔