4دسمبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ننکانہ میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنےکی ترغیب دلائی۔