اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن کا ملتان ریجن کی مظفر گڑھ زون کا مدنی
مشورہ ہواجس میں کابینہ مالیات ذمہ داران ،کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں شعبہ مالیات کا تعارف پیش کیا گیا اور شعبہ مالیات کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے
بتایا گیا کہ یہ شعبہ تمام شعبوں سے اہم ہے اور اس کی اہمیت آکسیجن کی طرح ہے،اس کے علاوہ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے
لئے مدنی پھول پیش کئے گئے، ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔
امیر
اہلسنت کی ٹیسٹ دینے والیوں کے لئے دعا میں حصہ پانے کی غرض سے ذمہ
داران کو ٹیسٹ کی ترغیب دلائی گئی ، ماہانہ اور سالانہ شخصیات ریکارڈ بنانے،ای رسید اور ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی نیز ڈونیشن بروقت جمع کروانے اوردرست مدات کے ساتھ رقم جمع کروانے کی بھی
ترغیب دلائی گئی۔