دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت 26 اگست 2021ء کوملتان زون کی تمام بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کاسلسلہ ہواجس میں زون ذمہ دار اور شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کےموضوع پر بیان کیانیز دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، مدنی بہاریں لکھنے اور شعبے کے حوالے سے دیگر مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔