اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت30 نومبر 2019ء کو ملتان ویسٹرن فورٹ کالونی میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا جس میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔