دعوت اسلامی کے تحت 8 جنوری2020ء کو مغلپورہ  میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج اور وظائف بتاتے ہوئے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔