دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی بلوچستان میں D.S.P C.T.D آپریشن میر خالد زمان مری سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع لہڑی صوبہ بلوچستان میں سابق صوبائی اسمبلی ممبر چیف سردار سرفراز
چاکر ڈومکی کے بیٹے سردار میر کورہیا خان ڈومکی سے ملاقات کی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع لہڑی میں پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں سابق صوبائی وزیر چیف سردار سرفراز چاکر ڈومکی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود نگرانِ
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد وقار عطاری نے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے لئے دعائے صحت کروائی۔اس موقع پر سبی ڈویژن، نصیر
آباد ڈویژن اور کوئٹہ سے آئی ہوئی مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی
ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والی شخصیات کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے سبی بلوچستان میں
مختلف شخصیات (جن میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی، ڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، سابق ڈپٹی کمشنر
سبی میر رحمت اللہ گشکوریاور پرسنل سیکرٹری ٹو کمشنر سبی ذیشان احمد سمیت دیگر
افسران شامل تھے)سے ملاقات کی۔
نگرانِ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد وقار
عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات بتائیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خطیبِ
اہلسنت جنرل کونسلر حاجی صوفی محمد سلیمان
نقشبندی ، صدر پریس کلب سبی حاجی سعید الدین طارق، لیویز فورس کے افسران، ڈپٹی
کمشنر اور کمشنر آفس سبے کے اسٹاف نیز سبی پریس کلب کے مختلف سینئر صحافیوں سے بھی
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی میں سابق
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش بارزوئی، قبائلی سیاسی و سماجی رہنما نواب زادہ
محمد بارو خان بارزوئی اور نواب زادہ محمد شمعون خان بارزوئی سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان
محمد وقار عطاری نے دعوتِ اسلامی کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی اور شخصیات کو
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
14
اپریل 2023ء بروز جمعہ پتوکی کے علاقہ
ماڈل سٹی ( ہاؤسنگ سکیم) میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد یارسول اللہ کا افتتاح
کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نمازِ جمعہ پڑھا کر
افتتاح کیا۔
اس
موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔جہاں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے نمازِ جمعہ سے پہلے ’’ مسجد بنانے کے فضائل ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور اہلِ علاقہ کو مسجد کی مزید تعمیر و آرائش میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی
ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ایوبیہ
مارکیٹ لاہور کی مدینہ مسجد میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت جامع مسجد مدینہ، مسلم ٹاؤن، ایوبیہ مارکیٹ
لاہور میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معتکفین اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ترقی نہ ہونے کی وجوہات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف
کروایا اور دعوت اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈویژن
کے ذمہ داران کی دعوت پر مختلف شخصیات نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیاجس میں سی ٹی او فیصل
آباد مقصود احمد لون ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عادل پرویز آرائیں ،، ڈپٹی
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری عمیر عباس رانجھا، ڈپٹی کلکٹر ایریگیشن محمد شہباز
احمد قمر ،فرانزک سائنس آفیسر الطاف احمد چدھڑ سمیت دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
افطار
اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نماز روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے لئے ڈونیشن دینے اور دیگر کو اس
کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا۔
علاوہ ازیں بعد نماز مغرب نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے
والے مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی ۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رواں سال 17 اپریل 2023ء بروز پیر گورنر
ہاؤس کراچی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب ختم القراٰ ن کی محفل منعقد ہوئی جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’فضائلِ قراٰن ِ پاک ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے سامعین کو کلامُ اللہ کی برکات بتاتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں ملک و
قوم کی ترقی و بلندی کے لئے دعائے برکت کروائی جس پر شرکا نے اچھے تاثرات کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گورنر
ہاؤس کراچی میں 26 رمضان المبارک کو دعائے افطار اجتماع منعقد
ہوا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت کثیر تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔
عصر
تا مغرب ہونے والے دعائے افطار اجتماع کی نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
کراچی کی عوام کو ابو الانبیاء حضرت سیدنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مہمان نوازی پر مشتمل واقعات بتاتے ہوئے انھیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور صلہ رحمی سے پیش آنے کی
ترغیب دلائی جس پر شرکا نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
سینٹرل اور ساؤدرن افریقہ کی ریجن و ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا اور ساؤدرن افریقہ کے ملک موزمبیق و
ملاوی میں سفرِ شیڈول کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
معلومات کے مطابق سفرِ شیڈول میں ادارتی شعبوں
کا وزٹ، شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا،
پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقےلگانا نیز ”آیئے
دینی کام سیکھیئے“ کورس کروانا شامل ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ریجن دفتر کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف
نکات پر کلام کرتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے، دفتر کے کاموں میں مزید بہتری کے لئے
مدنی پھول دیئے نیز مسائل حل کرنے کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔