28
اپریل 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ
امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں عید ملن اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد امتیاز
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے
والے معتکفین نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا
کو بعد رمضان بھی نماز
وں کی پابندی کرنے اور نفل عبادات کرنے کے سلسلے میں نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اپریل 2023ء کو ڈسٹرکٹ
قصور ،تحصیل پتوکی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں اہم
کاروباری افراد، ذمہ داران کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی
کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر شخصیات نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں
کارکردگی والوں کو تحائف پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں المدینۃ ُالعلمیہ فیصل آباد برانچ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
ان دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے سفر پر ہیں۔ دورانِ سفر گلگت میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ منعقدہوا جس میں مقامی ٹیچرز و پروفیسرز نے شرکت کی۔
اجتماع
میں رکن ِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’غصے کی تباہ کاریوں‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مختلف کورسز کا تعارف بھی کروایا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پاکستان
کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی مشاورت کے نگران ، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی سطح کے
شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی دینی کام میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں تربیت کی نیز انھیں مئی 2023ء میں ماہِ مدنی قافلہ منانے اور دیگر دینی کام کرنے
کے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ آفندی
ٹاؤن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں ارکین ِ سندھ مشاورت،فنانس ڈیپارٹمنٹ،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز اورگرلز کے معاون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ضلع قصور کوٹ
رادھا کشن میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
پچھلے
دنوں کچھی بلوچستان میں دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد
وقار عطاری نے قبائلی رہنما مولانا مفتی سردار وزیر القادری ہانبھی سے دینی کاموں کے سلسلے میں
ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایا جبکہ شعبہ جات کے حوالے سے بھی بریفنگ دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی
دعوت دی ۔ (رپورٹ:
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
کوآرڈینیشن
ڈیپارٹ کے صوبائی ذمہ دار کی کچھی بلوچستان کے پولیس افسران سے ملاقات
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے شعبہ کوآرڈینیشن کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈھاڈر
ضلع کچھی بلوچستان میں پولیس افسران و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
معلومات
کے مطابق ذمہ دارمحمد وقار عطاری نے ایس۔ایس۔پی کچھی بولان محمود احمد نوتیزئی سے
ملاقات کی ۔ دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات بیان کیں نیز دیگر شعبہ جات کا بھی تعارف کروایا ۔
اس
موقع پر میجر حفیظ عباسی ، پولیس انسپکٹر نصیرآباد علی حسن لاشاری اور محمود احمد نوتیزئی کے برادران بھی موجود
تھے ۔ ملاقات کے اختتام پر قوم و ملک کی سلامتی کے لئے دعائے خیر بھی کی۔ (رپورٹ:
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
مسلم
لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ سے ذمہ داران کی ملاقات
پچھلے
دنوں سبی بلوچستان دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی
نائب صدر قبائلی و سیاسی رہنما میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ ، سردار کرم خان خجک ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر ملک
احمد خان لونی ، سوشل ورکر میر عبد الغفار ڈومکی ، منیر احمد بگٹی اور دیگر شخصیات
سے ملاقاتیں کیں۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جبکہ شعبہ جات کے
حوالے سے بھی متعارف کروایا ۔ ذمہ دار وقار عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے میر اصغر خان کے مرحومین اور پولیس
شہداء کےایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئیں ۔(رپورٹ: وقار
عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز لہڑی بلوچستان میں کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے صوبائی ذمہ دار
وقار عطاری نے سابق وفاقی وزیر کے بھائی ، سابق ناظم اعلیٰ ضلع سبی اور قبائلی
سیاسی رہنما میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ دار نے میر علی خان کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی۔
مزید انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔اس موقع پر
دیگر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ (رپورٹ: وقار عطاری کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ/ کانٹینٹ:محمد مصطفیٰ انیس)