29ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کے ادارہ سطح کے ذمہ دارنے مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن ریجن جنید عطاری
کے ہمراہ F.G گورنمنٹ فیڈرل اسکول حیدر آباد کے پرنسپل سے
ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں اسکول میں
بچوں کو کڈز مدنی چینل دیکھانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے کا
ذہن دیا۔رکن ریجن نے پرنسپل کو اپریل 2020ء میں اسکول میں ٹیچرز اجتماع کروانے کا
ذہن دیا جس پر پرنسپل نے نیت اظہار کیا۔
مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں کے لئے
تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر
اہتمام جامع مسجد فیضان صحابہ کراچی کمپلیکس فرنیچر مارکیٹ میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃا لمدینہ کورسز کراچی کے ریجن ذمہ دار قاری محمد تسلیم
رضا خان عطاری سمیت اسٹاف کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدارس
المدینہ پاکستان قاری محمد لیاقت عطاری اور نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان قاری
محمد معراج عطاری نے تربیتی بیان کیااور شعبے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔
ریسکیو1122 کے زیر
اہتمام مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد
ریسکیو 1122
کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریسکیو 1122
کے ٹرینر نے فرسٹ ایڈ اور کرونا سے انتقال
کرجانے والے افراد کو غسل دینے کا طریقہ سکھایااور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
پیر سید محسن شاہ
بخاری الباروی کے سالانہ عرس پر علمائے کرام سے ملاقاتیں
ڈیرہ غازی خان
زون راڑاشم میں موجود حضرت علامہ پیر سید محسن شاہ بخاری الباروی رحمۃ
اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا۔
اس موقع پر
جامعہ احسن القرآن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جامعہ احسن القرآن کے مہتمم اور سجادہ نشین دربار محسن شاہ سمیت دور
دراز سے تشریف لائے علماء اور مشائخ کرام نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مزارات اولیاء کے رکن ملتان اور رکن کابینہ سمیت تین
رکن مجلس نے پروگرام میں تشریف لانے والے علماء اور مشائخ کرام سے ملاقات کی۔ ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی کاوش کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پیر محل کابینہ میں شجر کاری مہم کا سلسلہ رہا۔
اس مہم میں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور A.S.Iپیٹرولنگ
آفیسرز نے پیر محل میں پودے لگائے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اس شجر کاری
مہم کو سراہا۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
رکن محمد عرفان عطاری نے لیاقت پور کابینہ
رحیم یار خان زون کی سوسائٹی میں اونر سے ملاقات کی۔ رکن مجلس نے انہیں شعبے کا
تعارف پیش کرتے ہوئے مسجد بنوانے کی ترغیب دلائی جس پر اونر نے 10 مرلے کا پلاٹ
مسجد کے لئے دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام ایبٹ آباد کے بازار میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بازار کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی
نے شرکا کو مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے مسجد بنوانے
کی نیت بھی کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داراسلامی بھائی
نے سندھ سیکٹریٹ میں غلام علی سومرو (ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ)، طارق احمد قریشی (ڈپٹی سیکرٹری پولیسہوم ڈیپارٹمنٹ) اور اصغر مہر (سیکشن آفیسر جوڈیشل ہوم ڈپارٹمنٹ)سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں
بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے
میں پیش کیا۔
گرمی سے حفاظت، احتیاطی تدابیر
اور گرمی کے پھلوں کے فوائد پر مشتمل
شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ
محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
20صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016سے لیکر اب تک اردو زبان کے04مختلف ایڈیشنز
میں2 لاکھ90ہزارسے زائد
جبکہ دیگر4 زبانوں میں2ہزار
سےزائد شائع ہوچکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر
2020ء کو کویت ڈویژن خیطان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورربیع
الاول کے حوالے سے نکات سمجھا ئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو( Chicago) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریبا 15 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”Custom of Society“ کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، اسلام کی
تعلیمات پر عمل کرنے نیز مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہر ہفتے رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 ستمبر سے 2 اکتوبر2020ء تک امریکہ
کے شہر نیو یارک میں بذریعہ اسکائپ پانچ دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “
کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن
کی تفسیر بیان کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
Dawateislami