06 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ  پریس کلب کے صدر و بیوروچیف ایکسپریس نیوز و اینکرپرسن حافظ شاہد منیر کی آمد ہوئی ۔جن کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔ انہیں مدنی مرکز اور مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ زون کے تحت05 اکتوبر 2020ء بروز اتوار وزیر آباد جامعۃ المدینہ میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے بیان کیا اس اجتماع میں وزیر آباد پریس کلب کے چیئر مین صابر حسین بٹ، صدر افتخار بٹ، جنرل سیکرٹری شہباز بخاری، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کاشف صاحب اور مختلف اخبارات و چینلز کے 26 صحافیوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے بعد صحافیوں کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کمالیہ شہر میں نگران کابینہ  اور شعبہ تعلیم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج ، قائدِ اعظم کالج اور اے پی ایکس گروپ آف کالج میں اونرز سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا، شجر کاری کی گئی، مختلف اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا گیا ، ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی گئی اور کم وبیش 15 پروفیسرز نے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کمالیہ شہر کی معروف سماجی شخصیت سابق چیرمین بلدیہ ملک محمد شریف نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ 

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت5اکتوبر2020ء بروز پیر ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے سرگودھا میں صحافیوں سے ملاقات کاسلسلہ کیا۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا جبکہ فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر صحا فیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


یکم صفر المظفر 1442ھ سے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ جاری ہے ۔

آج بھی8 اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار اجتماع کے بعد رات 11:00 بجے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ کا انعقاد کیا جائیگا۔ آج رات ہونے والے اس سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ اس سلسلے کا موضوع ”امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کے سفر مدینہ“ ہوگا۔

تمام عاشقان رسول مدنی چینل کے ذریعے اس سلسلے میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ سلسلہ مدنی چینل کے آفیشل Facebookپیج پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

عاشقان رسول نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے سلسلے میں شرکت کرسکتے ہیں:

https://www.facebook.com/MadaniChannelLive

https://www.youtube.com/MadaniChannelUrduLive


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت4اکتوبر2020ء بروز اتوار سرگودھا میں  صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے میڈیا سے وابستہ افراد سے ان کے آفس میں جاکرملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔

واضح رہے صحافیوں میں (سینئر صحافی چیئرمین میڈیا کلب سرگودھا ندیم خان، سینئر صحافی بیورو چیف بول نیوز محمد سلیمان معظم ، سینئر صحافی بیور چیف 92 نیوز اسجد چوہدری، سینئرصحافی روزنانہ ایکسپریس نفاست ، سینئرصحافی ایکسپریس نیوز ثاقب الماس )سمیت یگر میڈیا سے وابستہ افراد موجود تھے (رپورٹر۔ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


7اکتوبر 2020ء کو پنجاب گروپ آف کالجز علی پور مظفر گڑھ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان  کیااور دینی معلومات کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور گوجرانوالہ رسول نگر اور اسلام نگر میں جزوقتی نماز کورس کے اختتام پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی فیاض عطاری نگران کابینہ نے اسلاف اور ہماری نماز میں فرق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے ، مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ 1 مدنی قافلہ داتا صاحب عرس کے لیے تیار ہوا۔(رپورٹ:فیاض عطاری نگران کابینہ اطراف علی پور چٹھہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2020ء کو روہیلانوالی اور مظفر گڑھ میں پروفیشنلز اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ججز و وکلاء نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرےبیانات کئےاور زندگی گزارنے کے حوالے سے شرعی رہنمائی کی۔


7اکتوبر 2020ء کو گارڈن میرج کلب، گارڈن روڈ مظفر گڑھ ، علی پور کے  وکلاء بار میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کی شرعی اعتبار سے رہنمائی کی۔


رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری 33مساجد  اور مدارس و جامعات المدینہ کا افتتاح کریں گے

تفصیلات:

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری 11 اکتوبر 2020ء کوواہگہ ٹاؤن کابینہ میں 33 مقامات پرمساجد، مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کا افتتاح کریں گے۔

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس نے واہگہ ٹاؤن کابینہ میں ان نیو مساجد، مدارس اور جامعات کی تعمیرات مکمل کرلی ہیں جن کا افتتاح 11 اکتوبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔

واہگہ ٹاؤن میں افتتاح ہونے والی مساجد، مدارس اور جامعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مدرسۃ المدینہ للبنین

(1)مدرسۃ المدینہ عزیزیہ مسجد (2) مدرسۃ المدینہ سُک نہر (3) مدرسۃ المدینہ مومن پورہ (4) مدرسۃ المدینہ جھگیاں لکھو ڈھیر (5) مدرسۃ المدینہ جھگیاں کھیرہ پل (6) مدرسۃ المدینہ قلعہ

‫جامعۃ المدینہ للبنین

(7)جامعۃ المدینہ سُک نہر (8) جامعۃ المدینہ معز ٹاؤن (9) جامعۃ المدینہ جھگیاں

مدرسۃالمدینہ للبنات

(10)مدرسۃ المدینہ للبنات نیم پیر (11) مدرسۃ المدینہ للبنات مومن پورہ (12) مدرسۃ المدینہ للبنات موضع برام پورہ (13) مدرسۃ المدینہ للبنات مناواں (14) مدرسۃ المدینہ للبنات بھیسن (15) مدرسۃ المدینہ للبنات فتح گڑھ (16) مدرسۃ المدینہ للبنات گلشن پارک (17) مدرسۃ المدینہ للبنات برہمن آباد (18) مدرسۃ المدینہ للبنات رحمت ٹاؤن (19) مدرسۃ المدینہ للبنات قلندر پورہ (20) مدرسۃ المدینہ للبنات میشنری مارکیٹ

جامعۃ المدینہ للبنات

(21)جامعۃ المدینہ للبنات مومن پورہ (22) جامعۃ المدینہ للبنات رفیق پلازہ، زیتون کالونی (23) جامعۃ المدینہ للبنات برہمن کالونی (24) جامعۃ المدینہ للبنات نواب پورہ

مساجد

(25)جامع مسجد تاج باغ (26) جامع مسجد رحمت ٹاؤن (27) جامع مسجد عرفان گارڈن (28) جامع مسجد الاحمد گارڈن (29) جامع مسجد رائل پام (30) جامع مسجد کوٹ دونی چنڈ (31) جامع مسجد بھیسن (32) جامع مسجد عبید رضا چھاپہ (33) جامع مسجد نور محمد پماں روڈ گھر کی ہسپتال


7اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں قائم منہاس ہائیر سیکنڈری اسکول میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان  کیااور دینی معلومات کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔