نیو کراچی کابینہ سندھی ہوٹل ڈویژن اور گودھرا ڈویژن میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع
دعوت اسلامی کی
مجلس کفن دفن کے تحت نیو کراچی کابینہ سندھی ہوٹل ڈویژن اور گودھرا ڈویژن میں 4 اکتوبر 2020ء بروز اتوار کفن
دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں کابینہ ، ڈویژن اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی عبدالروف
عطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن اور ڈویژن ذمہ دار صدیق عطاری نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی
طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن
کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے
فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:رکن مجلس عزیر عطاری فیضان مدینہ )
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 6اکتوبر 2020ء بروز منگل گجرات اسٹور کا ریجن ذمہ
دار اسد عطاری مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے
ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے
نئے باکسز لگا نے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا
جبکہ ریجن ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زون ذمہ داران سے مشورہ بھی کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت04اکتوبر 2020 بروز اتوار: لاہور کے شمالی اور جنوبی زون کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں زون ذ مہ داران ،خادمین اوراق مقدسہ سمیت محمد عالم عطاری اور محمد
ناصر عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ریجن
ذمہ دار محمد رضا عطاری نے پچھلے ماہ کی
کارکردگی کا جائزہ لتے ہوئے نئے اہداف طے
کئے نیز شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کا ذہن دیا اور اور مدنی انعامات کے رسالے دیئے۔ اس موقع پر شرکا نے
داتا صاحب کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد وارث
عطاری )
تحریر: مولانا
محمد ضیاء السلام قادری صاحب (دارالعلوم منظر الاسلام واہ کینٹ)
عرس رضا کے موقع پر دعوت اسلامی کی طرف سے امت
کو عظیم تحفہ :
پچھلے دنوں تنظیم المدارس اہلسنت کے تحت
امتحانات کا سلسلہ ہوا تو اس وقت بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ واہ کینٹ ،ٹیکسلا
،حسن ابدال کے بڑے بڑے جامعات ایک طرف اور دعوت اسلامی کا جامعۃ المدینہ ایک طرف ۔
سب سے زیادہ امتحانات دینے والے طلباء کی تعداد جامعۃ المدینہ کی تھی اور اب عرس
امام اہلسنت رحمۃ
اللہ علیہ کے موقع پر جامعات المدینہ سے عالم کورس کر کے
فراغت حاصل کرنے والے طلباء کرام کی دستار فضیلت کی جا رہی ہے جس کی تعداد دیکھ کر
انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 1000سے زائد علماء اس سال تیار ہو کر خدمت دین کے
لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔
یہ دعوت اسلامی ہے کہ جس سے تعداد پوچھنی نہیں پڑھتی بلکہ خود نظر آ
جاتی ہے اور اگر کوئی پوچھ بھی لے تو بتانے میں شرم محسوس نہیں ہوتی بلکہ سر فخر
سے بلند کر کے تعداد بتائی جاتی ہے اس وقت دعوت اسلامی کے تحت 814 سے زائد جامعات قائم ہیں جہاں 64 ہزار سے زائد
طلباء علم دین حاصل کر رہے ہیں ۔فتدبر!!!
اور جو
تعداد اس وقت جامعات المدینہ میں زیر تعلیم ہے اور جو میں نے ٹیکسلا ،حسن ابدال
اور واہ کینٹ میں تنظیم المدارس کے تحت امتحانات دینے والے طلبا کی تعداد دیکھی اس
سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ سالوں میں عنقریب دعوت اسلامی سے عالم کورس کر کے
فراغت حاصل کرنے والوں کی تعداد تین چار ہزار سے زائد ہوگی ۔ اس پر فتن دور میں
اتنے علماء و مبلغین تیار کرنا اور پھر ان علماء کو مختلف شعبہ جات میں دین متین کی
خدمت کے لیے لگا دینا یقینا امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کرامت ہے اور یہ آپ کے جذبہ خدمت دین اور
مسلک اہلسنت کے لیے دن رات کی محنت و کوشش
اور اپنی ذاتی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر
خدمت دین کا نتیجہ ہے کہ آج ہر سمت سے نظریں
دعوت اسلامی کو ہی تلاش کرتی ہیں اور لوگ اپنے دین و عقائد کے معاملے میں امیر
اہلسنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آواز اور آپ کی تحریک کو اپنے عقائد و اعمال
کا محافظ اور مضبوط قلعہ شمار کرتے ہیں ۔
موجودہ حالت کو ایک ولی کامل نے تقریبا تین سال قبل ملاحظہ کیا اور امت کو ایک نعرہ دیا ،میری
معلومات کے مطابق اس نعرہ کو بلند کرنے سے قبل امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
علمائے کرام و مفتیان عظام سے فرمایا کہ ایک
نعرہ بتائیے جو کہ ہر بچہ کی زبان پر آسانی سے جاری ہو تو مختلف مفتیان کرام
نے مختلف نعرے بتائے لیکن قبلہ امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا
آسان سے آسان نعرہ ہو ،تو پھر امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خود ایک نعرہ
بلند کیا جو کہ زبان پر انتہائی آسانی سے جاری ہونے والا نعرہ تھا اور وہ نعرہ تھا ” ہر صحابی نبی جنتی جنتی “
شکریہ امیر اہلسنت جنہوں نے امت کو اتنے علماء کا تحفہ دیا ۔ اللہ پاک محسن اہلسنت کا سایہ تا دیر سلامت رکھے ۔
یہ فیض ہے غوث
پاک کا،یہ فیض ہےاحمد رضا کا
شکریہ دعوت اسلامی
نوٹ: راقم کی تحریر میں ادارے کی پالیسی کے
مطابق ترمیم کی گئی ہے۔
5
اکتوبر 2020ء بروز پیر نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری
نے جڑانوالا زون کا مدنی مشورہ کیا جس میں
ریجن ذمہ دار و زون ذمہ دار و اراکین کابینہ و محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس نے شرکا کو مقدس اوراق کے ادب و احترام پر مدنی پھول دیتے ہوئے کارکردگی
کا تقابلی جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے نیز گلشن دستگیر ٹاوْن میں شخصیات کے پاس مدنی حلقہ لگایا جس میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے شخصیات کو شعبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
فیصل آباد ریجن کابینہ جڑانوالا بچیکی ڈ ویژن کا شعبہ
اوراق مقدسہ کے حوالے سے وزٹ
دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 4 اکتوبر 2020ء
بروز اتوار ریجن فیصل آباد کابینہ جڑانوالا بچیکی ڈ ویژن کا زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ مجلس نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے
ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکس خالی کرنے، خزانہ باردانوں میں بھر کر
محفوظ کرنے اور مقدس اوراق کو قرآن محل تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے
شہر کے مختلف پینٹ اسٹورز اور بیکریوں پر شخصیات سے ملاقاتیں
کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا
جبکہ ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے مشورہ بھی کیا۔
شہر موڑ کھنڈا
میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئےلگائے گئے
بکس خالی کرنے کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 3 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ موڑکھنڈا کا محمد طفیل ناصر عطاری زون ذمہ
دار نے دورہ کیا جہاں اہل علاقہ کے
ساتھ مل کر شہر موڑ کھنڈا میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکس خالی کرنے ،خزانہ
باردانوں میں بھر کر محفوظ کرنے اور مقدس اوراق کو قرآن محل تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کرنے اور شعبے کو خود کفالت کے لئے شخصیات سے ملاقاتیں کرکے شعبہ کے ساتھ تعاون
کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 7 اکتوبر
2020ء بروز بدھ لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ میں مدنی حلقہ
ہوا جس میں زائرین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا نعمان مدنی رکن زون ائمہ مساجد لاہور جنوبی نے
شرکا کے درمیان سیرت داتا صاحب کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی مجلس
ائمہ مساجد لاہور ریجن)
06 اکتوبر
2020ء بروز منگل امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ ماجدہ کی
سالانہ برسی کے موقع پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت فقیر کاپڑ
علاقے کی مقامی مسجد میں ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں صحافیوں نے شرکت کی
اور رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری سے
ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے ! ان صحافیوں میں ہارون آرائیں، نور عالم شاہ اور رکن
زون و رکن مجلس عارف عطاری بھی موجود تھے۔
امیر اہل سنت کی عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں رات
گزارنے کی درخواست
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ
وار اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد ہوجاتا ہے
۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والا یہ اجتماع جمعۃ المبارک کی صبح اشراق و چاشت جاری رہتا ہے۔ ان ہفتہ وار
اجتماع میں تلاوت ، نعت ، بیان اور دعا کے
بعد مسجد میں نفلی اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہےجس میں عاشقان رسول مسجد میں رات گزارنے
کے ساتھ ساتھ نماز تہجد ادا کرتے اور بارگاہ رب العزت میں دعائیں کرتے ہیں۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
ویڈیو پیغام کے ذریعے آج اور آئندہ بھی
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد مسجد میں رات نفلی اعتکاف کر نے کے لئے عاشقان رسول سے درخواست کی ہے ۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ہفتہ
وار اجتماع میں رات نفلی اعتکاف کرنے والےاور
عاشقان رسول میں دعوت عام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو اپنی دعاؤں سے نواز ہے۔
پیغام
امیر اہل سنت:
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مکاشفۃ القلوب صفحہ نمبر 429 سےفرمان
نبوی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ”عقلمند وہ
ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد کے لئے عمل کئے اور احمق وہ ہے جس
نے نفسانی خواہشات کی پیروی کی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈھیروں
دنیاوی تمنائیں رکھیں “ اور صفحہ نمبر 460 سے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ” بندے کے قدم اس وقت تک نہیں
ہلیں گے جب تک کہ اس سے چار چیزوں کا سوال نہیں کرلیا جائیگا، اس نے اپنی عمر کیسے
صرف کی، اپنے آپ کو کس چیز میں مصروف رکھا، اپنے علم پر کتنا عمل کیا اور دولت کیسے
کمائی اور کیسے خرچ کی ؟“
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ میرے تمام ذمہ دار مدنی بیٹوں
اور تمام ہی اسلامی بھائیوں کی خدمتوں میں عرض ہے کہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی از ابتداء تا انتہاء پابندی فرمایا کریں اور رات اجتماع ہی
میں گزارے کریں، آرام فرمائیں اور اللہ نصیب کرے
تہجد بھی ادا کریں ۔
امیر
اہل سنت نے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ
داران کو چاہیئے کہ اس کام کو لیکر اٹھیں،اور انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے
اسلامی بھائیوں کو تیار کرتے رہیں کہ رات رُکیں ، اللہ کرے ہر ہفتہ وار اجتماع میں ساری رات مسجد میں رونق
رہے، مسجد بھری رہے، عاشقان رسول مسجدمیں اعتکاف کی نیت کے ساتھ سوئیں اور آرام
کریں ۔
دعائے
عطار
یااللہ ! جوجو
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں رات رکنے کے لئے اسلامی بھائیوں کو آمادہ کرے،
خود بھی رُکیں، کم از کم 12 ماہ اس طرح گزارے، انہیں اس وقت تک موت نہ دینا جب تک
پیارے حبیب ﷺ کا دیدار نہ کرلیں اور مدینہ جاگتی آنکھوں سے نہ دیکھ لے، حاجی نہ بن
جائے۔ ایمان پر عافیت کے ساتھ کلمے کے ساتھ محبوب کے جلووں میں مدینے میں شہادت مل
جائے، میرے حق میں بھی یہ دعائیں قبول
ہوجائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Dawateislami