دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی میں ایڈمنسٹر K.M.Cافتخار شلوانی سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے ایڈ
منسٹر سے ربیع الاول 1442ھ میں ہونے والے
اجتماعات اور جلوس کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف امور کے متعلق
معلومات حاصل کی۔ ذمہ داران نے افتخار شلوانی کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آنے کی دعوت دی۔
برمنگھم ریجن
میں ویسٹ مڈلینڈکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام08 اکتوبر 2020ء کوبرمنگھم ریجن میں ویسٹ مڈلینڈ ( West Midlands ) کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پانچ ڈویژنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں
اردو اجتماع کے ساتھ انگلش اجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنےکا ذہن دیا نیز اپنے شعبے کے کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
ہر ہفتے کی طرح آج 10 اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی
پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔
عاشقان رسول کو دینی کتابوں کی رغبت دلانے اور علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئےامیرِ اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عرس
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کی مناسبت سے رسالہ ” شانِ
امام احمد رضا “ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 7:00 بجے
اپنے Facebook پیج پرLive
سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد
فرمائیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
تھر زون عمر
کوٹ کابینہ اور کنڈری کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تھر زون عمر کوٹ
کابینہ اور کنڈری کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد
ریجن نگران اسلامی بہن نےانصاف اور عدل کے
تقاضوں کے مو ضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سےنکات فراہم کئے۔
حیدرآباد کابینہ کے علاقے ہیرآباد میں ایک شخصیت
کے گھر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء
کو حیدرآباد کابینہ کے علاقے ہیرآباد میں
ایک شخصیت کے گھر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین
نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنے پیارے نبیﷺکے دین کی خاطر
قربانیوں کے واقعات بتاتے ہوۓ اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں آنے والی آزمائشوں پر
صبر کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کی نیت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کے ترغیب دلانے
پر اہل خانہ نے ہاتھوں ہاتھ آئندہ ماہ ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے 1 یونٹ ذمہ دار
کو جمع کروا کر رسید حاصل کی۔
حیدرآباد اور
میرپور خاص زون کی فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام حیدرآباد
اور میرپور خاص زون کے کم و بیش 8 جامعات المدینہ للبنات کی فارغ التحصیل طالبات کے
لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 55 طالبات درس نظامی مکمل کرنے والیاں اور 26 طالبات فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والیاں تھیں۔
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے طالبات کو
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور علم دین کو آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی
جس پر طالبات نے ہاتھوں ہاتھ شارٹ کورسز کروانے اور تجوید ٹیسٹ دینے کی نیتیں کی ۔آخر
میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام 17 صفر
1442بمطابق 5اکتوبر 2020ء کو یوم عرس ام عطار کے موقع پر جامعۃ المدینہ للبنات
ملتان ریجن میں 30 جامعات المدینہ میں 350فارغ التحصیل (طالبات
درس نظامی /فیضان شریعت لیول 05فائیو)
مکمل کرے والی طالبات کی ردا پوشی ہوئی۔
ملتان ریجن نگران ومشاورت ارکین شوری کے گھر
والوں ورکن پاک مشاورت مالیات ذمہ دار
جامعۃ المدینہ کی ناظماتِ اعلٰی و زون تعلیمی امور نے ان فارغ التحصیل طالبات کی
ردا پوشی فرمائی۔
اس اجتماع میں سرپرستوں اور دیگر شخصیات نے بھی
شرکت کی۔ اس اہم موقع پر مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی نے بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا بیان کیا ۔ امیر
اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے بھی صوتی پیغام کے ذریعے فارغ التحصیل طالبات کو اپنی دعاؤں اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
لحمدالله عزوجل 06 اکتوبر 2020 بروز منگل بنت
عطار سلمھا الغفار باجی نے حیدرآباد زون میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے
والی طالبات کے ردا پوشی اجتماع میں شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر
2020ء بروز بدھ کو حیدرآباد زون کی درس
نظامی اور فیضان شریعت کی معلمات کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھر میں درس پابندی سے دینے کا ذہن دیا ۔ مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی
شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
آج رات یوم عرس اعلیٰ حضرت پر دستار فضیلت اجتماع ہوگا،
1035 مدنی علمائے کرام کی دستار بندی کی جائیگی
1035
طلبا ءکرام کی دستار فضیلت:
الحمدللہ عزوجل ! سال 2020ء میں جامعۃ المدینہ سے 1035 طلبا ءکرام
درسِ نظامی (عالم کورس) اور تخصصات
(حدیث،
فقہ، امامت) سےفارغ التحصیل ہورہے ہیں ۔
عرس اعلیٰ
حضرت کے پر نور لمحات میں ملک بھر کے 8
مقامات (کراچی، حیدر آباد، ،ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد)پرفارغ التحصیل
ہونے والے طلباء کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں آج رات 12 اکتوبر بروز پیر بمطابق 25 صفر المظفر 1442 ہجری بعد نماز عشاء
دستار فضیلت اجتماعات منعقد ہونگے ۔
اس اجتماع
کے آغاز میں رات 9:00 بجے مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
مجھ کو اے عطار سنی عالموں سے پیار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ دو جہاں
میں اپنا بیڑا پار ہے
مجلس مالیات
کے زیرِ اہتمام سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر
2020ء کو سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای رسید
پر تربیت کی نیز مالیات ٹیسٹ کے حوالے سے بھی اہداف لئے ۔ اس مدنی مشورے میں سکھر زون نگران، کابینہ نگران، زون مشاورتیں
اور کابینہ ڈویژن مالیات ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami