Under the Supervision of Dawateislami, a Madani Mashwrah of region responsible Islamic Sisters of South Africa was held on 29th September 2020 Via Skype. All kabina responsible sisters attended this Madani Mashwrah.

Region Nigran Islamic Sister of South Africa gave madani pearls to Kabinah sisters to give more training on every department. Look for islamic sisters who are able and capable for madani work and giving them training too. She also gave a mind set to make efforts so that their family members also join madani environment.

The South Africa Region sister encouraged the attendees to give ghar dars daily, fill madani inamaat booklet on daily basis, try to increase mualimmat, mubalighat and responsible sisters. Madani pearls were given to give training and encourage sisters to increase all madani work and get more Islamic sisters attached to madani environment of Dawateislami.


اسلامی  بہنوں کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 27 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز ،اہل ثروت اور ڈپٹی اسسٹنٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی شرکا میں مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ویسٹ لندن کابینہ میں مختلف مقامات ولیزڈن گرین ،ہیرو ،سڈبری،ٹوٹنگ،ہنسلو (Willesden Green, Harrow, Sudbury, Tooting, Hounslow)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 90اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔اجتماعات کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے بستے مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 29  ستمبر 2020ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز (Stockton On Tees) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 28ستمبر2020ء کویوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollokshields) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 ستمبر سے 29 ستمبر2020ء تک یوکے کے شہروں بریڈفورڈ ،لیڈز ،ہالی فیکس، کیگلی، نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو(Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, New Castle, Stockton on Tees) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 ستمبر  2020ء سے 26 ستمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو پولک شیلڈز ، گوون ہیل اور ڈنفرملائن (Glasgow Pollokshields, Govanhill and Dunfermline) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ صفر سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمی سے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں  مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینڈول، ٹیلفورڈ اور اسٹوک اون ٹرنٹ(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham Sandwell, Telford and Stoke on Trent)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 409 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بُری رسومات سے بچنے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل پر ہونے والے براہ راست مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو بریڈفورڈ (Bradford) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو کورس جنت اور دوزخ کیا ہے کہ نکات سمجھائے نیز یہ کورس 786 اسلامی بہنوں کو کروانے کے اہداف دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ءکونارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا ڈویژن کرونا (korona)کی نگران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے نیز ان کی صلاحیت کے مطابق ان کو کسی مدنی کام کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه صفرالمظفر 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !187 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور72 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔