دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ریجن ذمہ دار نے K.P.Kکے شہر مانسہرہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نےانہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اتحاد اطباء سندھ کے صدر حکیم رانا وزیر شاہی، چیئرمین اتحاداطباء سندھ حکیم رانا ندیم شاہی، سینئر نائب صدر اتحاد اطباء پاکستان حکیم امیر علی ساہولی، سینئر نائب صدر سندھ حکیم سردار ساجد وٹو، نائب صدر اتحاد اطباء سندھ حکیم عبد القادر اور سٹی صدر کراچی حکیم حافظ احسان علی کی آمد ہوئی ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سے ملاقات کی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوریٰ نے انہیں ملتان میں حکیم حضرات کا  سیمینار کروانے کا ذہن دیا۔ اختتام پر ذمہ داران نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے پنجاب میں P.T.I کے نائب صدر چوہدری محمد اشفاق اور سعید احمد سعیدی (M.P.Aٹوبہ) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعو ت دیتے ہوئے مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ریجن کے ذمہ دارنے نور پھول تھل میں ڈاکٹر مبارک رضا راجپوت (اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل) سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے اسی مقام پر سعید اللہ خان روکھڑی (D.S.Pنور پھول تھل )، عبد الغفار خان نیازی (S.H.Oنور پھول تھل) اور ملک محمد طارق جبی (S.H.Oجوڑاں کلاں) سے ملاقات کی اور انہیں مدنی کاموں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نےسرگودھازون میں امین اللہ خان نیازی (M.P.A محمد عبد الطیف مہر (A.S.Pعیسیٰ خیل)، قاسم نتھوکہ (S.H.Oکمر مشانی) اور حسین عمران مہندی (S.H.Oداؤد خیل) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور کتب و رسائل تحفے میں کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے سندھ سیکٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اختر حسین بگٹی (اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جیل)، ابو بکر (ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ) اور محمدفرحان (سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ) سمیت دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


عاشقان رسول کے لئے خوشخبری، مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیم کی سلیکشن کے لئے آڈیشن کا  سلسلہ ہوگا ۔ اس آڈیشن میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

خواہش مند اسلامی بھائی اپنے شہر کے آڈیشن کی معلومات کے لئے دوپہر 2:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک اس واٹس ایپ نمبر اور E:mailپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

03131200026

Zehniazmaish@madanichannel.tv


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر مظفر گڑھ بمقام شیروانی چوک میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے صفر المظفر کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں ٹیچرز نے پابندی کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیتیں کیں اور دعوتِ اسلامی سے محبت کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

ملاقات کرنے والے صحافیوں کے نام یہ ہیں:

ارشد انصاری (صدر لاہور پریس کلب)، ذوالفقار علی مہتو (خزانچی P.A.U.J قمر الزمان بھٹی (صدر P.U.Jسعید اختر (P.U.Jجمال (ممبر ایگزیکٹوکونسل)، F.E.C کے ممبران پیر زادہ مخدوم احمد بلال، عامر، شبیر مغل، ظہیر شہزاد


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت کا مجلس بیرون ملک و عالمی سطح پر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک مالیات ٹیسٹ کے نکات کو مضبوط کرنے ، اسپیشل مجلس رابطہ کے لئے جدا سے مدنی پھول بنانے اور نیکی کی دعوت کی ترغیب دلانے پر گفتگو ہوئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا  جس میں عرب شریف ، عمان ملک نگران ، بحرین کابینہ نگران ، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔