اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیر اہتمام ہند دہلی ریجن میں ماہ ستمبر میں مدرستہ المدینہ بالغات کی طالبات میں 9 اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ اور 5 اسلامی بہنوں نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا۔ اور ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔تقریباً ان تمام اسلامی بہنوں نے ہی اکتوبر سے مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا آغاز فرما دیا ہے۔

مدرسۃ المدینہ بالغا ت میں وہ خواتین جو کسی وجہ سے قرآنِ پاک درست نہیں پڑ ھ سکی تھیں انہیں قراٰن پاک کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ نیز نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک انعامات کے رسالے کے ذریعے جائزہ کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔