دھوراجی
کالونی میں ہونے والے نعت خواں اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارو رکن
عالمی مجلس کی شرکت
دعوت
اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت کے مدنی مشورے میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکن عالمی
مجلس کی شرکت
پاکستان نگران
اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن کی کشمور
زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے تحت 29ستمبر 2020ء بروز منگل پاکستان
نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی کشمور کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا
جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، کشمور زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن کا حیدرآباد ریجن کی
تھر زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے تحت 29ستمبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی
تھر زون کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، تھر زون و
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
امیر اہل سنت
کاحضرت مولانا حسین صدیقی ابو الحقانی مصباحی کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
23
محرم الحرام 1442ھ کو حافظ احادیث کثیرہ،
حضرت الحاج مولانا حسین صدیقی ابو الحقانی مصباحی ہارٹ
اٹیک کے سبب درمنگہ بہار میں 64 سال کی عمر میں وصال فرما گئے ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن
برمنگھم یوکے میں فنانس/ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں برمنگھم یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے فنانس / ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
زوم ویڈیو کال کےذریعے میٹنگ آن لائن بھی کی گئی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کومزید مستحکم کرنے
کے لئے مالی استحکام میں اضافہ کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کا تبادلہ ہوا۔ نگران برمنگھم یوکے نے شرکا
کو مدنی پھول عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ حالیہ وباء کے پیشِ نظر ملکی قوانین کو ملحوظ کرتے ہوئے مکمل S.O.P,es کے ساتھ مدنی مشورہ انعقاد پذیر ہوا۔
انڈونیشیا کے مشہور صوبے آنچے کے شہر بندہ آنچے میں قائم دارالسنہ میں 8
دن کامدنی قاعدہ کورس
امیر اہل سنت
کاحضرت پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
24
محرم الحرام 1442ھ کو حضرت پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی صاحب کینسر کے سبب میانی کوٹلی ضلع نارووال میں تقریباً 90 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت
ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
انتقال کی
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سید واجد شاہ صاحب گیلانی، سید اختر علی شاہ
صاحب گیلانی، سید عصمت علی شاہ صاحب گیلانی اور سید فیض الرسول شاہ صاحب گیلانی سمیت
دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے سلسلے ”فیضان اعلیٰ حضرت“
میں مولانا محمد عمران عطاری خصوصی شركت فرمائیں
گے
یکم صفر المظفر 1442ھ سے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ جاری ہیں ۔
آج بھی یکم اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار اجتماع کے
بعد رات 11:00 بجے مدنی چینل پر سلسلہ ”فیضان اعلیٰ حضرت“ کا انعقاد کیا جائیگا۔
آج رات ہونے والے اس سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور ابوالبنتین حاجی
محمد حسان عطاری مدنی خصوصی شرکت فرمائیں گے جبکہ اس سلسلہ کا موضوع ”اعلیٰ
حضرت رحمۃ
اللہ علیہ اور کردار سازی“ ہوگا۔
تمام عاشقان رسول مدنی چینل کے ذریعے اس سلسلے میں ضرور شرکت کریں۔
واضح رہے کہ یہ سلسلہ مدنی چینل کے آفیشل Facebookپیج پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
عاشقان رسول نیچے
دیئے گئے لنک کے ذریعے سلسلے میں شرکت کرسکتے ہیں:
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
محمداسد عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج یکم اکتوبر 2020ء بروز جمعرات
رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی”خدا کو یاد کر پیارے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کشمور
زون کے ریجن ذمہ دار نے خود کفالت کے ذمہ دار کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا
دورہ کیا ۔ ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں صدقہ بکس رکھنے
کا ذہن دیاجبکہ ریجن ذمہ دار نے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں میں 20 صدقہ بکس تقسیم
کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت شاہدرہ مرید کے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے
والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار حسن عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور قرآن
پاک ذوق و شوق سے سکھاتے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔