مختلف چینلز
کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں کا حیدر آباد کے علاقے فقیر کاپیڑ میں آن لائن شعبہ کا وزٹ
29 ستمبر 2020ء بروز منگل حیدر آباد کے علاقے فقیر کاپیڑ میں قائم دعوت اسلامی کے
شعبہ مدرستہ المدینہ آن لائن کا مختلف چینلز کے
نمائندوں اور سینئر صحافیوں نے وزٹ کیا جن کا استقبال اراکین مجلس اور دیگر ذمہ
داران نے کیا انہیں مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جن میں مختلف ممالک میں
سے پڑھنے والے طلباء سے انکی بات اور ان سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا۔
صحافیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور کہا کہ دعوت اسلامی کے تحت 88 ممالک میں 32
مختلف کورسز کا ہونا یہ بہت بڑی خدمت ہے اور اس وقت دعوت اسلامی جدید دور میں ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں استعمال
کر رہی ہے
واضح رہے !صحافیوں میں ٹنڈو جام پریس کلب کے سابق صدر محمد اختر، سچ نیوز چینل
کے بیوروچیف جہانزیب، اخبار نو کے بیوروچیف عبدالرشید سمیت میڈیا سے وابستہ محمد عمران موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
ملتان پریس
کلب میں میڈیا سے وابستہ افراد کے درمیان
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےذمہ داران نے 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ ملتان
پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پرملتان
زون ذمہ دارریاض عطاری،رکن مجلس،رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے صحافیوں کے ساتھ مل
کر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
پچھلے دنوں جمعۃ
المبارک فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں سینئر
صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے کیا صحافیوں نے نماز جمعہ کی ادائگی فیضان مدینہ میں کی ۔
بعد نماز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا صحافیوں کے
نام یہ ہیں سینئر صحافی سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب افضال طالب، سینئر صحافی عامر
بٹ، سینئر صحافی فنانس سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ بدر ظہور چشتی سمیت دیگر صحافی حضرات موجود تھے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے
تحت پچھلے دنوں محمد شعیب عطاری رکن سوئی کابینہ مجلس رابطہ نے سوئی
کابینہ بلوچستان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ سینٹر سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات کی
۔
ملاقات میں رابطہ مجلس کے ذمہ دارنے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
کروایا اور دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی
خدمات اور علمی سطح پر دعوت اسلامی کی دینی
خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سینیٹر صاحب
نے دعوت اسلامی کی دینی اور ویلفیئر کی خدمات کو خوب سراہا۔ اس موقع
پر مبلغ دعوت اسلامی نے سینیٹر صاحب کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مركز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ۔ سینیٹر سرفراز
احمد بگٹی نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی نیت کی۔
فیصل آباد زون
مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت
29ستمبر2020ء بروز منگل فیصل آباد زون مین برانچ ستیانہ
روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،برانچ ناظمین
اور شفٹ ذمہ داران نےشرکت کی۔
مشورے میں ریجن ذمہ دار نے مدنی کاموں، پچھلے مدنی مشورے ،اہداف اورناظمین کے تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)
مولانا یاسر
عطاری مدنی کا اراکین مجلس کے ہمراہ کورنگی برانچ کا وزٹ مفتشین و معاونین کا
مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر
عطاری مدنی نے 27 ستمبر2020ءاراکین مجلس کے ہمراہ کورنگی برانچ کا وزٹ کیا ۔
نگران مجلس نے اس موقع پر مدرسین کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاریوں کا ذہن
دیا اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز مدرسین سے انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے متعلق کلام کیا۔ دوسری جانب رکن مجلس نعیم بابر عطاری مدنی نے
مفتشین و معاونین کا مشورہ کرتے ہوئے تعلیمی حوالے سے اہم مفید نکات دیئے۔(رپورٹ: محمد
فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)
سول جج ہائی
کورٹ محمد احسن احمد کا برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد فیضان
عطار کا وزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن کے تحت 25ستمبر2020ء بروز جمعۃ
المبارک سول جج ہائی کورٹ محمد احسن احمد نے برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد فیضان عطار کا وزٹ کیا اور مختلف
امور پر برانچ ناظم سید شکیل شاہ سے تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب مدرسۃ المدینہ آن لائن سیالکوٹ زون کے تحت مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ
گجرات کانگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری نے دورہ کیا اور مدنی مشورہ کیا ۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار نے مدرسین کو مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے ذہن دیا اور مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے
مقامات دیتے ہوئے مدنی کام کو اچھے طریقے
سے کرنے کے بارے میں تربیت کی۔
مولانا
صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ
رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر
عباس مدنی نے پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی
اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیں۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے
دعوت اسلامی میں ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چار طلباء کورس کے لئے تیار ہوئے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب نے ذمہ داران کو بتایا کہ الحمدللہ عزوجل ان کے جامعہ میں مدنی چینل دیکھنے کا سلسلہ ہے، طلبہ اور اساتذہ مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تاثرات کے حوالے سے عرض کیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 24ستمبر2020ء جمعرات محمدقمررضاعطاری مدنی اثاثہ
جات میرپورکشمیرزون چڑہوئی سماہنی کابینہ کاجدول کیا جہاں نگران کابینہ قاری
عبدالرحمن عطاری کے ساتھ چوکی ڈویژن کے علاقہ ماہی بندلی میں زیرتعمیرمدرسۃالمدینہ
کاجائزہ لیااورواقف خادم حسین صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اثاثہ جات کے ذمہ دار نے مسجدومدرسے کے لیے پلاٹ دعوت اسلامی کودینے اورتعمیرات میں تعاون کرنے پرشکریہ اداکیا
نیز پنتھیہ شریف نیومسجدکاسروےکیا اور اسکی پیمائش کی ۔
اس دوران مبلغ دعوت اسلامی نے فوٹوگرافی کی کمیٹی ارکین اورچوکی میں مدرسۃالمدینہ
کے پلاٹ کے لیے واقف سے ملاقات کی اور شعبے کاتعارف پیش کرتے ہوئے مسجداورزیرتعمیرمدرسے کاوزٹ کیا جہاں ڈویژن
نگران سے اسکے شرعی اورقانونی پراسس کےحوالے سے مشاورت کی۔
میرپورکشمیرزون
کے ساتھ کوٹلی کابینہ ناڑ ڈویژن میں فیضان جمال مصطفی مسجدکے پلاٹ کاوزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے
تحت 26ستمبر2020ءہفتہ اسلام آباد ریجن میرپورکشمیرزون ناڑتحصیل وضلع کوٹلی اثاثہ جات کے تحت محمدقمررضاعطاری
مدنی اثاثہ جات نے فاروق عطاری رکن زون انجینئر عاصم عطاری مجلس تعمیرات
اورعابدعطاری مجلس رابطہ میرپورکشمیرزون کے ساتھ کوٹلی کابینہ ناڑ ڈویژن میں فیضان
جمال مصطفی مسجدکے پلاٹ کاوزٹ کیا۔
وزٹ میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبے کاتعارف اوردعوت اسلامی کے لیے پراپرٹی
لینے کے حوالے سے نظام اورطریقہ کاربیان کرتے ہوئے فیضان جمال مصطفی مسجد کا سمت
قبلہ چیک کرکے نشانات لگائے جبکہ واقف جاویدصاحب
سے تعمیرات کے حوالے سے مشاورت کی ذمہ داران نے قریب ہی ایک نیومسجدومدرسے کاوزٹ کیا
اور کمیٹی اراکین سے ملاقات ومشاورت کی۔ ان کودعوت اسلامی کے شعبہ اثاثہ جات
کاتعارف اوردعوت اسلامی کے لیےپراپرٹی لینے کاطریقہ کاربیان کیانیزپلاک چکسواری میں
زیرتعمیرفیضان ام عطارمسجد کا دورہ بھی کیااورتعمیرات
کاجائزہ لیا۔