اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر2020ء کو مانچسٹر ریجن اولڈھم (Oldham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسلِ میّت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم اکتوبر2020ءکو لندن ریجن والتھم اسٹو کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں والتھم اسٹو کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی دورے کا سلسلہ مضبوط بنانے ، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم اکتوبر2020ءکو مانچسٹر ریجن میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی حلقے میں بہتری کے حوالے سے نکات دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام23 ستمبر سے 29 ستمبر2020ء تک   یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں ایسٹ ہام ، ایلفورڈ ، والتھم اسٹو ، سلاؤ، ریڈنگ ، ووکنگ ، (East Ham, Ilford, Walthamstow, Slough, Reading, Woking) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 211 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔اجتماعات کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار456 ، لندن ریجن سے 2ہزار12، بریڈ فورڈ ریجن سے 6ہزار461، برمنگھم یجن سے 4ہزار 946، آئرلینڈ سے 87 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 308 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا16ہزار270اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت صفر المظفر 1442ھ کے پچھلے ہفتے تک امریکہ میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

11اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

20اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

47اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

52اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 بار درود پاک پڑھا۔

22اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200بار درود پاک پڑھا۔

31اسلامی بہنوں نے روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء بروز جمعرات امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع النور شریف کے حوالے سے اہم مدنی پھول دئیے نیزتقسیمِ رسائل کو بڑھانےاور انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو پردے کے حوالے سے کس طرح زہن دیا جائے اس پر کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلےمیں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریباً 958 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 30 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر مقامی زبان(انگلش) میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، شارٹ کورسز کرنے نیز مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


Sunnah-inspiring Ijtima’aat in London, UK

Sat, 3 Oct , 2020
4 years ago
Under the supervision of Dawat-e-Islami, ‘Online Sunnah-inspiring Ijtima’aat’ were organised in Willesden Green, Harrow, Sudbury, Tooting, Hounslow, Kabinah (UK). Approximately 90 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual gatherings. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic of ‘Customs of the society’ and gave the ‘attendees Islamic sisters’ awareness about the impermissible customs prevalent in the society. Du’aas were made at the end of Ijtima’aat.

Under the supervision of Dawateislami, a Madani Dorah was conducted on September 29, 2020 in Stockton-On-Tees, Bradford region, UK. Four responsible Islamic sisters contacted some local Islamic sisters, and invited them towards righteousness via phone and provided them with important information about the Madani activities of Dawat-e-Islami. Moreover, they motivated them to associate with the Madani environment of Dawat-e-Islami and attend weekly Sunnah-inspiring ijtima.’


Madani Dorah in Pollokshields, Scotland

Sat, 3 Oct , 2020
4 years ago

Under the supervision of Dawateislami, a ‘Madani Dorah activity’ was conducted on September 28, 2020 in Pollokshields, Scotland (UK). Five responsible Islamic sisters called local Islamic sisters towards righteousness via Phone and provided them with important information about the Madani activities of Dawat-e-Islami. Moreover, they motivated them to associate with the Madani environment of Dawat-e-Islami and attend weekly Sunnah-inspiring ijtima.’