Madani
Mashwara [meeting] of UK London region’s Responsible Islamic sisters via Skype
A Madani Mashwara
[meeting] of UK London region’s Responsible Islamic
sisters was held by “Shrouding & Burial Majlis for Islamic Sisters” via
Skype on 28th September 2020. The Nigran Islamic sister of Aalami Majlis
e Mushawarat reviewed participant Islamic sisters’ performance and provided them
Tarbiyyah. She also provided important points to further flourish the Madani
Activities efficiently.
A Madani Inamaat Ijtima was held in
Sudbury UK by Majlis Madani Inamaat for Islamic Sisters. 15 Islamic sisters
attended this Ijtima. Muballigha (Preacher Islamic
sister) delivered Sunnah-inspired Bayan. She explained
the attendees Islamic sisters regarding Madani Inamaat in detail. She also
conveyed the methods to act upon Madani Inamaat with ease. She also persuaded the
attendees to act upon the Madani Inamaat.
تجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً تاجر حضرات کےلیے مختلف کورسز منعقد ، تربیتی سیشنز اور اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ان شاء اللہ کل4 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 3 بجے بذریعہ مدنی چینل براہِ راست تاجر اجتماع ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
آپ بھی مدنی چینل کے ذریعے اس اجتماع میں شریک ہوں اور علم دین کا ذخیرہ حاصل کریں ۔
29 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کراچی ریجن کے ذمہ دار محمد مہشید عطاری نےکراچی میں ماہر نفسیات اور
پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے مالک جناب مکرم صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے
انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے
ادارے میں میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔
29ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کے ادارہ سطح کے ذمہ دارنے مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن ریجن جنید عطاری
کے ہمراہ F.G گورنمنٹ فیڈرل اسکول حیدر آباد کے پرنسپل سے
ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں اسکول میں
بچوں کو کڈز مدنی چینل دیکھانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھانے کا
ذہن دیا۔رکن ریجن نے پرنسپل کو اپریل 2020ء میں اسکول میں ٹیچرز اجتماع کروانے کا
ذہن دیا جس پر پرنسپل نے نیت اظہار کیا۔
مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں کے لئے
تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر
اہتمام جامع مسجد فیضان صحابہ کراچی کمپلیکس فرنیچر مارکیٹ میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃا لمدینہ کورسز کراچی کے ریجن ذمہ دار قاری محمد تسلیم
رضا خان عطاری سمیت اسٹاف کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدارس
المدینہ پاکستان قاری محمد لیاقت عطاری اور نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان قاری
محمد معراج عطاری نے تربیتی بیان کیااور شعبے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔
ریسکیو1122 کے زیر
اہتمام مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد
ریسکیو 1122
کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریسکیو 1122
کے ٹرینر نے فرسٹ ایڈ اور کرونا سے انتقال
کرجانے والے افراد کو غسل دینے کا طریقہ سکھایااور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
پیر سید محسن شاہ
بخاری الباروی کے سالانہ عرس پر علمائے کرام سے ملاقاتیں
ڈیرہ غازی خان
زون راڑاشم میں موجود حضرت علامہ پیر سید محسن شاہ بخاری الباروی رحمۃ
اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا۔
اس موقع پر
جامعہ احسن القرآن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جامعہ احسن القرآن کے مہتمم اور سجادہ نشین دربار محسن شاہ سمیت دور
دراز سے تشریف لائے علماء اور مشائخ کرام نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مزارات اولیاء کے رکن ملتان اور رکن کابینہ سمیت تین
رکن مجلس نے پروگرام میں تشریف لانے والے علماء اور مشائخ کرام سے ملاقات کی۔ ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی کاوش کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پیر محل کابینہ میں شجر کاری مہم کا سلسلہ رہا۔
اس مہم میں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور A.S.Iپیٹرولنگ
آفیسرز نے پیر محل میں پودے لگائے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اس شجر کاری
مہم کو سراہا۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
رکن محمد عرفان عطاری نے لیاقت پور کابینہ
رحیم یار خان زون کی سوسائٹی میں اونر سے ملاقات کی۔ رکن مجلس نے انہیں شعبے کا
تعارف پیش کرتے ہوئے مسجد بنوانے کی ترغیب دلائی جس پر اونر نے 10 مرلے کا پلاٹ
مسجد کے لئے دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام ایبٹ آباد کے بازار میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بازار کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی
نے شرکا کو مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے مسجد بنوانے
کی نیت بھی کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داراسلامی بھائی
نے سندھ سیکٹریٹ میں غلام علی سومرو (ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ)، طارق احمد قریشی (ڈپٹی سیکرٹری پولیسہوم ڈیپارٹمنٹ) اور اصغر مہر (سیکشن آفیسر جوڈیشل ہوم ڈپارٹمنٹ)سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں
بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے
میں پیش کیا۔