دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج 4اکتوبر 2020ء
کی شام 7:00 بجے اپنے Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے
ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی تربیت میں سب سے بڑا اور اہم کردار ان کی
والدہ کا ہے۔ آپ کی والدہ نے گھر کے نظام کو احسن انداز میں چلاتے ہوئے اپنے بچوں
کی اسلامی خطوط پر تربیت کی۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ تھا، آپ نیک سیرت
اور پرہیز گار خاتون تھیں، فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ فاتحہ وایصالِ ثواب کی بھی
پابندی کیا کرتی تھیں، بچوں کو باقاعدگی سے پانچوں نمازیں پڑھوایا کرتی تھیں، خود
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری بچپن
میں بھی کبھی نماز فجر چھوٹی ہو۔
امیر اہل سنت مولانا الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کا وصال 17 صفر المظفر 1398ھ
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 10:15 بجے اولڈ سٹی (باب المدینہ کراچی) کے علاقے میٹھادر میں ہوا۔ کلمہ طیبہ اور استغفار پڑھنے کے بعد زبان بند ہوئی ۔
اس سال17 صفر المظفر 1442ھ کو ہونے والی برسی کے موقع پر ، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول سے اپنی
والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئےاپیل کرتے ہوئے تحریری پیغام میں کہا کہ
میری پیاری ماں رحمۃ اللہ علیہا کی برسی
کی تاریخ17 صفر ہے۔ ہوسکے توکم از کم 17 بار درود شریف پڑھ کرایصالِ ثواب کرکےیہ
دعائے عطار حاصل کیجئے۔
دعائے
عطار:
اللہ پاک آپ کو
اور ساری امت کو بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم
بیش لاکھ60ہزار207 اسلامی بہنوں نے رسالہ
”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجلس مدنی
انعامات کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78ہزار279
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
26ہزار524
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24ہزار248
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53ہزار455
1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
37ہزار
313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
61ہزار392
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 66ہزار313
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار921
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار608
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار768
اگر کوئی
اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
اسلام میں بیٹی کی شان و عظمت پر مبنی روایات و واقعات پر مشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
33صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے04مختلف ایڈیشنز
میں1 لاکھ80ہزارسے زائد
جبکہ دیگر12 زبانوں میں16ہزار
سےزائد شائع ہوچکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
آسٹریلیاکے شہر سڈنی میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں
میں سے دو اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی
حاصل کی۔ ان کا تعلق سڈنی شہر سے ہے۔
کامیاب
ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ
کی رضا کے لئے فی
سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام بنگلہ
دیش کے شہر کومیلا کی بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں
سے تین اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔
ان کا تعلق کومیلہ شہر سے ہے۔
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام بنگلہ
دیش کے شہر کومیلا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبےکے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حولے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو
سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ،ریجن سطح،2 زون سطح،6 کابینہ سطح اور ڈویژن سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کا رسالہ انگریزی ماہ کے
حساب سے فِل کرنے، کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز یومِ قفل مدینہ بھی انگریزی
ماہ کی پہلی پیر شریف کو منانے اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے نئےنکات سمجھائے ۔
کارکردگی شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیااوراپنا کارکردگی شیڈول وقت پر
جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کر کے چیک کرنے پر تربیت کی۔
فیصل آباد ریجن میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس
مالیات، مجلس دارالسنہ، شعبہ تعلیم اور ڈونیشن بکس کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبہ کے
لحاظ سے پینڈنگ کام مکمل کروانے اور آئندہ ماہ اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں بہتری
لانے کے حوالے سے کلام کیا نیز دئیے گئے اہداف مکمل کروانے پر توجہ دلائی ۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن میں زون نگران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی اوکاڑہ، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد زون
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے
اہم امور پر مشاورت کی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کی۔
فیصل آباد ریجن
پاکپتن زون نگران اسلامی بہن کا شخصیات اسلامی بہن سے ملاقات
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن پاکپتن زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہن سے ملاقات کی
اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے، درسِ نظامی میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔