دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری اہداف مکمل کرنے،مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے اوروقف کےمال اور اجارےکےمسائل پر کلام کیا۔

نیز ریجن کورس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کےحوالےسےتربیت بھی فرمائی جس میں ہاتھوں ہاتھ 13مدرسات نےاسی ماہ تدریسی ٹیسٹ دینے اور بقیہ مدرسات نے کورس کےذریعےتجوید بہتر کرکے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔


 سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تقریباً تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے، مدرسہ با لغات کھو لنے، مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا اسلام آباد ریجن کے زون چکوال ، کابینہ جہلم ، ڈویژن جہلم میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت ہوئی جس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔ اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 01 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا گجرات کے زون جہلم میں شخصیات کے درمیان ڈویژ ن مدنی حلقہ ہوا جس میں انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مدرسۃ المدینہ با لغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   01 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلام آباد ریجن کے زون گجرات میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں و زون مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغات کو ہفتہ وار اجتماع ، نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات وغیرہ کے اہداف دیئے گئےاور اس کے علاوہ جن اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے حوالے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے حل بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساودرن افریقہ ریجن کی ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی گئی اور کارکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور کاکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا مزید کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ شعبہ پرتقرری کرنے کی ترغیب دلائی مزید سوالات کے جوابات دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  30 ستمبر2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے لاہور جوہر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جوہر ٹاؤن میں علاقائی دورہ میں شرکت فرمائی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29اور30ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقر یبا 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے امت ِمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


2اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کے تحت اطراف کابینہ میاں جو گوٹھ گاؤں نم شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کی شخصیات اور کسان نے شرکت کی۔ رکن ریجن حاجی زاہد عطاری نے ”شکر کرنے والوں کے واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ناشکری کے فوائد اور نقصانات بیان کئے۔