دعوت اسلامی کے زیراہتمام آئرلینڈ (Ireland )ریجن میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں
18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یو کے برمنگھم ریجن کے شہر ناٹنگھم میں ” تفسیر سورہ
ٔرحمٰن کورس“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یو
کے برمنگھم ریجن کے شہر ناٹنگھم (Nottingham) میں ” تفسیر سورہ ٔرحمٰن کورس“ہوا جس میں
کم وبیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید سورتوں کی تفسیر
کروانے کی درخواست پیش کی ۔
فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن لاہور میں جمعہ کے دن روزنامہ پاکستان اور نیو ٹی وی چینل کے سینئر صحافیوں
کی آمد
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 03
اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ
جوہرٹاؤن لاہور میں جمعہ کے دن روزنامہ پاکستان اور نیو ٹی وی چینل کے سینئر صحافیوں
کی آمد ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور
دیگر ذمہ داران نے کیا ۔
صحافیوں نے نماز جمعہ فیضان مدینہ میں ادا کی اس
کے بعد دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات (مدرستہ المدینہ آن لائن، لاہور ریجن
آفسزز، اثاثہ جات، فنانس ڈیپارٹمنٹ) کا
وزٹ کیا۔ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات
کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی ۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں نارتھ برمنگھم، سینٹرل اور ساؤتھ برمنگھم،ایسٹ
برمنگھم اور کوونٹری (North, South,
East, central Birmingham and Coventry)میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے ایسٹ لندن کابینہ کے شہر والتھم سٹو( Walthamstow) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کے مختلف
علاقوں میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 29 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے شب و روز
کی ذمہ دار اسلامی بہن کا بریڈ فورڈ ریجن
کی شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے شب و روز کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے یوکے کے بریڈ فورڈ ریجن کی مجلس شارٹ کورسز کی اسلامی بہنوں کے
ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں بریڈ فورڈ شب و روز ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی
شرکت کی۔
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور کورسز کی مدنی
خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن
کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مدنی
انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی انعامات کے شعبے پر جو Updates ہوئی ہیں ان پر احسن انداز میں راہنمائی کی اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانےاور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے تحت 02 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ حیدر آباد میں قائم دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ آن لائن کا سوشل میڈیا B-TV کی ٹیم نے وزٹ کیا جن کا استقبال اراکین مجلس اور دیگر
ذمہ داران نے کیا۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مدرستہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جن
میں مختلف ممالک میں سے پڑھنے والے طلباء سے انکی بات کروائی شخصیات نے طلباء سے قرآن پاک پڑھتے ہوئے سنا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ پر ایک ڈاکومنٹری بھی
تیار کی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا
اظہار کیا ۔ یادرہے ۱وزٹر میں علی رانا
سمیت سید ابرار احمد بھی شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی گوجرانوالہ زون کے رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے 02
اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک اینکرپرسن حافظ سکندر
اعظم سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیت
کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ گوجرانوالہ کے وزٹ کرنے کی عوت بھی دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن کے رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری نے 01 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات عارف والا پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ پاکپتن کے وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ یادرہے !صحافیوں میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں مزمل
حسین جوئیہ سمیت ملک شفیق احمد نمائندہ آپ نیوز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
گوجرانوالہ پریس
کلب کے صدر اور ایکسپریس نیوز کے اینکر
حافظ شاہد منیر سے ملاقات
دعوت اسلامی کی
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 01 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ زون کے
رکن و رکن مجلس محمد فاروق مدنی نے گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر و ایکسپریس نیوز کے
اینکر حافظ شاہد منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن مجلس نے شخصیت کو دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ دور میں عوامی
خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ
گوجرانوالہ کے وزٹ کرنے کی عوت دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)