دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  یورپین یونین کی نگران اور ملک اسپین، جرمنی، اٹلی، بیلجئم، فرانس ، ناروے کی ملک نگران اسلام بہنوں کا مدنی مشور ہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور حسن اخلاق و محبت کے ساتھ اپنے ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی کام کرنے، مدنی مذاکرہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ و مدنی کاموں کی تحریک کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کےشہریوباسٹی (Yuba City)اور میامی( Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا چارمختلف مقامات سے کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین، بہن، بھائی، کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز قریبی رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتی دنوں امریکہ کےشہریوباسٹی( Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا تین مختلف مقامات سے کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کی اہمیت،رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی نیز پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے امریکہ کےشہرڈیلس(Dallas)، یوباسٹی(Yuba City)اور میامی(Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً پانچ مختلف مقامات سے کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین، بہن، بھائی، کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز قریبی رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کےزیرِ اہتمام ساؤتھ یورپین یونین ریجن (Denmark , Belgium , Germany , Holland , Sweden , Austria , Spain , France ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن زون سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز رکن مجلس بیرون ملک ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کواکتوبر2020ء میں ہونے والے نئے کورس”جنت و دوزخ“ کے حوالے سے نکات فراہم کئےاورشعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے ۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کےزیرِ اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو یوکے ریجن( Manchester , London , Birmingham ,Bradford , Scotland ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن زون سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز رکن مجلس بیرون ملک ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کواکتوبر2020ء میں ہونے والے نئے کورس”جنت و دوزخ“ کے حوالے سے نکات فراہم کئےاورشعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام یورپین ریجن کے ملک اسپین میں 8 دن پر مشتمل ”سنتوں بھرا اجتماع کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی و عملی طریقہ کارکردگیوں کی اہمیت و افادیت ، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26ستمبر2020ء کو ویسٹ لندن کابینہ کے علاقے ولڈسن گرین (Willesden Green) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020ء کو برسٹل   ویلز(Wales Bristol)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2020ء کو کوونٹری(Coventry) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کوغسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنو ں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020ء کو ایسٹ ہام (East Ham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نزع“ کے موضوع بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات دئیے نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گز شتہ دنوں یوکے کے شہرہنسلو ( Hounslow)میں تین دن پر مشتمل ” تربیت ِ اولاد کورس “ کا اختتام ہواجس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔