لاک ڈاؤن کے بعد نواب شاہ زون میں قائم موروہائی
اسکول میں مدرسۃ المدینہ کا دوبارہ آغاز کردیا گیاجس میں نویں اور دسویں کلاس کے
اسٹوڈنٹس شرکت کررہے ہیں۔ معلم مدرسۃ المدینہ عبد الغفار عطاری نے اسٹوڈنٹس کو
مدنی قاعدہ دوبارہ دہرانے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں غلام محی الدین شاہ جیلانی (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سیکنڈری اینڈ
ہائر سیکنڈری حیدر آباد) کی زوجہ
کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔
اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم
کے ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے اراکین ڈویژن کے ہمراہ ان کی عارضی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے غلام محی الدین سےان کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ
کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے زیر اہتمام وہاڑی ساہوکا کے علاقے عاکوکا میں
ایڈوکیٹ غلام رسول کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رمضان
عطاری نے قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے اور کچھ صورتیں زبانی یاد کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران کابینہ نے وکلاء اسلامی
بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
ذہن دیا۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے 17 صفر المظفر 1442 ھ کو ہونے والی اپنی امی جان کی برسی پر اپنے تحریری پیغام میں عاشقان رسول
سے ایصالِ ثواب کی اپیل کی تھی اور دعاؤں سے نوازا تھا۔
اسی حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےاپنی والدہ کی برسی کے موقع پر ایک تحریری
پیغام جاری کیا جس میں ایصالِ ثواب کرنے
والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:
17 صفر کومیری پیاری امی کی برسی کے موقع پرجن
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے ایصالِ ثواب کیا، میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔
دعائے
عطار:
یااللہ پاک!
جنہوں نےمیری پیاری ماں کوایصالِ ثواب کیایا کریں گے، ان کے لئے بھی ایصالِ ثواب
کرنے والے پیدا فرما۔ اور ان سب کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام
یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیر اسماعیل
خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیر اسماعیل خان کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت
کی۔ رکن زون فضل الرحمٰن عطاری اور نگران کابینہ محمد عمران عطاری مدنی نے سیکھنے
کا جذبہ، صلاحیت و اہلیت، جذبے کا ہونا اور ملنساری کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن زون
نے انہیں عرس اعلی حضرت اور گھر گھر میلاد مصطفیٰ کی دھومیں مچانے کا ذہن دیتے
ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےذمہ
اسلامی بھائی نے حیدر آباد کابینہ کے جامعہ رضاء العلوم میں
صاحبزادہ قاری نیاز احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے سندھ
سیکٹریٹ میں منور (سیکرٹری بورڈ آف
ریونیو سندھ)، زین العابدین (اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بورڈ آف ریو نیو سندھ) اور نیاز حسین (بورڈ آف ریونیو سندھ) سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختلف رسائل تحفے میں پیش
کیا۔ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ کراچی کے
وزٹ کی دعوت پیش کی۔
4اکتوبر 2020ء کو پاکستان سمیت دیگر ممالک
میں مجلس تاجران کے زیر اہتمام تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ
مدنی چینل سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس تاجر اجتماع میں بزنس مین، فیکٹری مالکان
سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
ملک و بیرون ملک میں منعقد ہونے والے اجتماعات کے
مقامات کی تفصیلات درج ذیل ہے:
پاکستان
کراچی میں 15مقامات پر، حیدر آباد میں 365
مقامات پر،ملتان میں 120 مقامات پر،فیصل آباد میں 590 مقامات پر، لاہور میں
400مقامات پر،اسلام آباد میں 240مقامات پر
بیرون ملک
تھائی
لینڈمیں 2 مقامات پر، ساؤتھ کوریامیں 4مقامات پر،ہانگ کانگ میں8مقامات پر، جاپان
میں 3مقامات پر،چائنہ میں5مقامات پر،ساؤتھ افریقہ میں 3مقامات پر
3اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل
کرنے کی ترغیب دلائی۔
جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ
محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب آستانہ عالیہ سیال شریف پنجاب میں29 محرم الحرام 1442ھ کوانتقال کرگئے۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا
محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ
حاجی محمد رفیع العطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ سیال شریف جاکر سجادہ نشین صاحبزادہ ضیاء الحق سیالوی صاحب اور
صاحبزادہ نورالدین سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیال
شریف میں مشائخ سیال شریف کے مزارات پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی۔
3اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں پوچھے گئے سوال (چھوٹوں پر رَحم کس طرح کیا جائے؟) کے جواب میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جو
رَحم دِل ہوگا تو قدرتی طور پراسےچھوٹوں پر رَحم آئے گا، اگرچھوٹا کوئی غلطی
کرے تو دَرگُزر (معاف)کیاجائے، شفقت کی جائے، ان کو نظر انداز (Ignore)نہ کیا جائے، بار بار نہ ٹوکا جائے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ اگر میری اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے
ملاقات ہوتی تو انہیں سلام عرض کرتا، دست بوسی کرتا اور مغفرت کی دعا کرواتا۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:فی زمانہ قناعت
کی دولت کیسے ملے ؟
جواب: جتنا ملاہے اُ س پر
راضی رہئے، دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھیے، دوسروں سے امید بھی نہ رکھیے ،مکتبۃ
المدینہ کی کتاب ’’نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات‘‘سے قناعت کے
فضائل (صفحہ75) کا
مطالعہ کیجئے۔
سوال: کیاایمبولینس(Ambulance) کو راستہ دینا چاہیے؟
جواب: جی بالکل دینا چاہیے، بعض اوقات اس میں مریض ہوتا ہے اور اسے جلد
ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے، اس کے علاوہ اور بھی کوئی گاڑی ہو تو ایثار کرتے ہوئے اسے
جانے دیا تو ایثار کا ثواب ملے گا۔
سوال: گھر والے تکلیف دیں تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:صبر کرنا چاہیے ، گھر والے
بدمزاج ہوں تو در گزر کیجئے، اچھے انداز میں سمجھائیے، محبت وشفقت کابرتاؤکیجئے۔
سوال: گھر والے بچوں کو
سمجھاتے بھی ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں ،اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب: بعض بچے شریف ہوتے ہیں جو تنگ نہیں کرتے ، لیکن
اکثر بچے آزاد خیال ہوتے ہیں وہ نہیں سمجھتے، بچوں کو مدنی چینل(Kids
Madani Channel) دکھائیں، اس سے انہیں مدنی پھول ملیں گے۔
سوال: عید
ِمیلادُ النبی (صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم)کے موقع پر کس طرح ڈیکوریشن کی جائے ؟
جواب:اس طرح سجاوٹ کریں
کہ راستہ تنگ نہ ہو، سڑک وغیرہ کھود کر خراب نہ کی
جائے، کسی مسلمان کی دِل آزاری اوراسے تکلیف نہ ہو،سب کچھ عین
شریعت کے مطابق کیا جائے۔
سوال: عید ِمیلادُ النبی کے لیے جو
چراغاں (Lighting)کیا جاتا ہے،یہ لائٹنگ کب چلائی(On) جائے اور کب بند(Off) کی جائے؟
جواب: جب اندھیرا ہوجائے تو لائٹنگ چلائی جائے اور جب چہل پہل بند ہوجائے ، لوگوں کے سونے کا وقت ہوجائے تو فوراً بند کردی جائے۔
سوال: عشقِ رسول بڑھانے کے لیے کیا
کرنا چاہئے ؟
جواب: رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوبیوں
کی معلومات حاصل کی جائیں، سیرت کا مطالعہ کیا جائے،
درُود و سلام کی خوب کثرت کی
جائے، شریعت کے مطابق پڑھی گئی خوش اِلحان نعت خوانوں کی
نعتیں سُنی جائیں، اِنْ شَاۤءَ اللہ عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا۔
سوال: مدنی انعامات اور محاسبہ کی جگہ کیا الفاظ
بولے جائیں؟
جواب:مدنی انعامات کے بجائے اب نیک اعمال اور محاسبہ کے بجائے "جائزہ"کا لفظ طے ہوا
ہے۔
سوال: یومِ قفلِ مدینہ کس طرح منایا جائے ؟
جواب:ہرعیسوی (انگریزی)ماہ کی پہلی پیر(1st
Monday)کو یومِ قفلِ مدینہ منایا جائے ،اگر ہم فضول اور
گناہوں بھری باتوں سے بچ جائیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے، زبان کی وجہ سے بہت
مسائل ہوتے ہیں، زبان کو کنٹرول کر نا ضروری ہے ، میں ایامِ قفلِ مدینہ پیر، منگل اور بدھ
کو منانے کی نیت کرتا ہوں، مجلس نیک اعمال یوم قفلِ مدینہ اور ایامِ قفلِ
مدینہ کی کار کردگی مجھے بھیجے۔
سوال: حضرت عثمانِ غنی رضی
اللہ عنہ
کا یومِ شہادت کیا ہے ؟
جواب: 18 ذوالحجة الحر ام ۔
سوال: آپ کا پہلا
سفرِ مدینہ کب ہوا؟
جواب: میں نے 1980 میں مدینے شریف کا پہلاسفر اپنے ملک(پاکستان) سے براہِ راست
کیا تھا۔
سوال:امیراہل سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہنےیومِ قفلِ مدینہ یاایام ِقفلِ مدینہ منانے والوں کو
کیادُعادی؟
جواب:یا اللہ !جو کوئی ہر مہینے ایامِ قفلِ مدینہ 3 دن کے لیے منائے، اُس کا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو ، اس کو تیرے محبوب (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے جلوےنظر آئیں، دیدار ہو،اُن کے گھر میں سکون قائم
ہو، قبر و آخرت میں امن قائم ہو ،نزع کی سختیوں سے یہ بچا رہے اور بے حساب مغفرت اس کا مقدر ہو ،اُن سب کے صدقے میرے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو، مولائے
کریم! سب کو ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت نصیب فرما، کہ مہینے میں 3 دن خصوصیت
کے ساتھ اور پھر زندگی بھر ہماری زبان پر مدینے کا لاک(Lock) یعنی تالا لگ جائے ، ہم اسی
وقت بولیں جب اس کی ضرورت ہو اور اےرب!تیری
رضا ہو، تیری رضا نہ ہو تو ہم نہ بولیں کاش!
کرم فرما دے، اللہ پاک !کرم فرمادے، جو یومِ قفلِ
مدینہ 1 دن کا منائیں گے، ان کے حق میں بھی یہ
دعائیں قبول فرمالے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات
کا رسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اور اُس کی آل کو ہمیشہ جادو اور شریر
جِنّات کے اثرات سے محفوظ فرم ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی رحمۃ اللہ علیہ نے اسلاف کے مسلک و منہج کی مدلل انداز میں ترجمانی
و نمائندگی کی۔ آپ نے اپنے عہد میں نہ صرف پرانے بلکہ نوپید فتنوں کابھی علمی محاسبہ
کیا۔ ان پر شرعی حکم عائد کر کے سرمایۂ ملت کی نگہبانی کی۔ آپ کی خدماتِ علمیہ دانش گاہوں اور تحقیقی اداروں
کا محور و مصدر ٹھہریں۔ آج عالم یہ ہے کہ جہانِ علم و فضل میں کارِ رضا، فکرِ رضا،
یادِ رضا اور ذکرِ رضا کی دھوم ہے۔ ہر بزم میں اعلیٰ حضرت کا چرچا ہے۔ ہر فن کی بلندی
پر فکرِ رضا کا علَم لہرا رہا ہے۔ہر گلشن میں بریلی کے گُلِ ہزارہ کی خوشبو ہے۔
اعلیٰ حضرت کی ان خدماتِ دینیہ اور تعلیمات کو چاردانگ عالم
میں آسان کرکے پیش کرنے کے عظیم مقصد کے
تحت عالمی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی نےشعبہ
المدینۃ العلمیہ کی بنیاد رکھی۔ ابتداءً المدینۃ العلمیہ کو چھ ڈیپارمنٹس میں تقسیم
کیا گیا، ان چھ میں ایک شعبہ کتب اعلیٰ حضرت کی داغ بیل بھی ڈالی گئی۔ اس شعبے کا خالصتاً کام اعلیٰ حضرت کی کتابوں کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق آسان
سے آسان کرکے شائع کرنا ہے۔ اس شعبے میں اعلیٰ حضرت کی اردو کتب اوررسائل پر تسہیل، تخریج،
تلخیص، ترجمہ اور حاشیہ جبکہ عربی کتب میں تبییض ،تصحیح، تحقیق وتخریج الغرض موجودہ دور میں
تحقیق شدہ کتب کے معیار کے مطابق کام سَر
انجام دیا جاتا ہے۔
المدینۃ العلمیہ نے
اپنے 19 سالہ علمی سفرمیں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات و تعلیمات اور فروغِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کی
ترویج و اشاعت میں جو قابلِ ذکر خدمات سر انجام دی ہیں ان کی مختصر جھلکیاں نذرِ قارئین
کی جاتی ہیں:
(1)...جَدُّ الْمُمْتار عَلٰی
رَدِّ الْمُحْتار(سات جلدیں) (2)...اَجْلَی الْاِعْلَام اَنَّ الْفَتْوٰی مُطْلَقًا عَلٰی
قَوْلِ الْاِمَام (3)...اَلتَّعْلِیْقُ الرَّضَوِی
عَلٰی صَحِیْحِ الْبُخَارِی (4)...اَنْوَارُ
الْمَنَّان فِیْ تَوْحِیْدِ الْقُرْآن (5)...اَلتَّعْلِیْقَاتُ
الرَّضَوِیَّۃ عَلَی الْہِدَایۃ وَشُرُوْحِہَا (6)...اَلْفتاوی المختارۃ من الفتاوی
الرضویۃ (7)...راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل (8)...اولاد کے حقوق، والدین
زوجین اور اساتذہ کے حقوق(9)...حقوق العباد کیسے معاف ہوں (10)...شفاعت کے متعلق 40حدیثیں (11)...فضائل دعا (12)...کرنسی نوٹ کے شرعی احکامات (13)...عیدین میں گلے ملنا کیسا؟ (14)...شریعت وطریقت (15)...ولایت کا آسان راستہ (تصوّرِ شیخ) (16)...اعلیٰ حضرت سے سوال جواب (17)...ثبوت ہلال کے طریقے (18)...دس عقیدے
آئندہ کے اہداف:
المدینۃ العلمیہ کے زیرِ اہتمام شعبہ کُتُب اعلیٰ حضرت کے آئندہ
کے اہداف میں زیرِ تدوین و زیرِ غور کام میں(1) علم غیب پر انسائیکلو
پیڈیا ’’مَاٰلِی الْجَیْب بِعُلُوْمِ الْغَیْب‘‘ (2) اَلنُّور وَالضِّیَاء (3)خیر
الامال فی حکم الکسب والسؤال پر تحقیقی کام جاری ہے۔
الغرض ! اب تک اس شعبے سے امام اہل سنّت کی تقریباً 34 کتب
ورسائل شائع ہوچکے ہیں جن میں 22 اردو کتب ورسائل ہیں اور عربی کتب ورسائل کی
تعداد 12 ہے۔ ان میں سے تین دار الکتب العلمیۃ بیروت سے بھی شائع ہوچکی ہیں اور ایک
عنقریب شائع ہوگی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
در حقیقت یہ سب عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں ، محبتوں اور شفقتوں کانتیجہ ہے جنہوں نے عاشقانِ
رسول کو رضویت
کی نہ صرف خوب پہچان کرائی بلکہ افکار
ونظریاتِ رضاکی کھل کر ترجمانی کی اورمسلکِ
اعلیٰ حضرت کےسچے علم بردار کہلائے.یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریر و نگارش پرنظریات
وافکارِ رضا کی گہری چھاپ دکھائی دیتی ہے،
یہ وہی ہستی ہیں جنہوں نے قلم اٹھاتے ہی سب سے پہلا رسالہ اعلیٰ حضرت کی سیرت پر
لکھا، آپ کا یہ قول”اعلیٰ حضرت پر میری
آنکھیں بند ہیں“ اعلیٰ حضرت سے سچی عقیدت ومحبت اور اُن پر کامل اعتماد کا
عکاس ہے۔ الغرض!رضویات کےحوالے سے بانیِ دعوتِ اسلامی کی جو
محنت، جدو جہد، جاں سوزی، والہیت، وارفتگی
اور گوں ناگوں خدمات ہیں وہ اظہر من الشمس ہیں۔
اللہ رب العزت چمنستانِ
رضا کے ہر پھول کو ہمیشہ پھلتا پھولتا اور
شاد و آباد رکھے، اس باغ کے ہر رَکھوالے کی خیر فرمائےاور ہمیں اس چمن سے خوشہ
چینی کی توفیقِ رفیق عطا فرمائے۔ آ مین۔