دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکن مجلس محمد ارشد عطاری نے اسلام آباد میں ایک غیر مسلم  شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت پیش کی۔ غیر مسلم شخص نے اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

نئے اسلامی بھائی نےرکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ، رکن شوریٰ نے اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نام محمد حارث رکھا اور سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مجلس بیرون ملک  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مجلس بیرون ملک کی شعبہ مالیات کی تقرری سے متعلق اسلامی بہنوں کے ساتھ اہم امورپر مشاورت کی نیز مالیات کی تقرری پر بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام04 اکتوبر 2020ء کومدنی ریجن کی پہلی بڑی سطح کی  نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان ملک نگران، قطر اور بحرین کابینہ نگران اورکویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور2020 ء تا 2026ء کےاہداف کو پورا کرنے کے لئے ابھی سے ہی کوششیں تیز کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کا خود مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کے مطالعہ کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کو کراچی گرو مندر کے مدرسے ادریس گارڑن میں مالیات کی ریجن مشاورت ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای-رسید کے متعلق ترغیب دلائی نیزاور ای-رسید کے نفاذ کے نکات پر کلام ہوا اور ذمہ داراسلامی بہنوں سے آڈٹ اور ٹیسٹ کی بھی کارکردگی لی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1 اکتوبر 2020 ء کو مدنی ریجن کے ساتھ عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ مدنی انعامات کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔   کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی فرمائی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا نیز مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے پر ذہن سازی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہاکس بے کراچی، اورنگی ٹاؤن کراچی اورسرجانی ٹاؤن کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مفتشہ اسلامی بہن پاک سطح نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا 2اکتوبر 2020 ء کو موریشس کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک شعبہ مشاورت کو مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کوکراچی گرو مندر کے مدرسے ادریس گارڑن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بھی پڑھوانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی دینےاور تجوید درست کرنے کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

کارکردگی شیڈول اپنی ماتحت سے وصول کرنے اوراپنا شیڈول بر وقت جمع کروانے، صدقہ بکس آرڈر کا کابینہ وائز ریکارڈ بنانے، ہر ماہ 2کابینہ کے شیڈول بنانے اور کابینہ مشاورت کے 2 مدنی مشوروں کےفالو اپ کرنےنیز پیشگی جدول دینے کی بھی نیتیں کروائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 اکتوبر 2020ء کو  کراچی گلزار ہجری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں، ڈویژن نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن سے پہلے اورموجودہ کارکردگی میں تقابل کا ذہن دیا اور شیڈول جمع کروانے نیزماتحت سے کارکردگی وصول کرنے کا ہدف دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

56 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

91 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

143 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

278 اسلامی بہنوں نےروزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

111 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

171 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلےمیں یورپین یونین ریجن ( اٹلی، اسپین، ڈنمارک، بیلجیم، فرانس، سویڈن، جرمنی، ہالینڈ، آسڑیا، ناروے) کی تقریباً 4ہزار13 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 12 اکتوبر 2020ء سے  برمنگھم ریجن کے علاقےنارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 2دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں: