دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت23 ستمبر 2020ء بروز  بدھ لیاقت آباد بانٹوا نگر میمن مسجد بارہ ماہ میں سفر کرنے والےجامعۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت کے موضع پر بیان کرتے ہوئے جنازے کو غسل دینے کا طریقہ اور مسائل پر مدنی پھول دئیے نیز مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے کفن دفن مجلس کے تحت بنی ہوئی اپلیکیشن اور کتاب تجہیز و تکفین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 22ستمبر2020ء بروز  منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میلاد ہال میں مجلس مدنی بستہ ذمہ داران کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے شرکا کو مجلس کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے مسلمان جنازے کو غسل دینے کی فضیلت بیان کی اور مسلمان جنازے کو غسل دینے ، کفن پہنانے اور دفنانے کا عملی طریقہ سیکھایا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، کورنگی کے علاقہ ناصر کالونی میں مدنی انعامات ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں علاقہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز محاسبہ کارکردگی پر توجہ دلائی ۔ مدنی مذاکرہ سننے اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس رابطہ کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد کے علاقہ (دستگیر) میں کابینہ اور ڈویژن سطح اسلامی بہن کی اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفلِ میلاد میں شرکت ہوئی جس میں کم و بیش 100 اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بوقتِ ملاقات دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر پروفیشنل نعت خواں اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے  مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی کے علاقہ بلال ٹاؤن اور لیاقت آباد کے علاقہ صدیق آباد میں مجلس مالیات ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا ، جائزہ لیا، وہاں کے مالیات نظام کو چیک کیا اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب بھی دلائی نیز ڈونر لسٹ اور ایسٹ ریکارڈ مرتب کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی گلزار ہجری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسۃ المدینہ، شعبہ تعلیم اور مدنی دورہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے صحابیات اور صالحات کی دین کی خاطر قربانیوں کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کا سلسلہ بھی ہوا۔

اسلامی بہنوں  کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی گوادر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادر زون کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے نکات پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی فل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز 25 گھریلو صدقہ بکس رکھنے، رجسٹریشن کرنے اور تقرریوں کا ہدف بھی دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبے  مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مشاورت اور پاک سطح اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں گلشن اقبال کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایا، مدرسات اوران کی طالبات کو سند امتحان دینے کا ذہن دیااور ہاتھوں ہاتھ سند امتحان کی تاریخ طے کی گئی تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے ۔

نیز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تجویدالقرآن کورس کرنے کی ترغیب دلائی اور مدرسات کیلئے دو کورس ڈیزائن کئے اور آخرمیں مدرسات نےکورس کرنے کی نیت پیش کرتےہوئے داخلے کیلئے اپنےنام بھی پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر چٹاکانگ موہنوگر کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعہ مدنی مشورہ کیا جس میں تمام ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے ، کارکردگی فارم بھرنے کا طریقہ سمجھایا گیا ۔ اسلامی بہنوں سے اہدف بھی لئےگئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر  چٹاکانگ موہنوگر کی مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات ، کارکردگی اوریومِ قفل مدینہ منانے کی نکات سمجھائے گئے نیز مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیت اور اہداف پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اور23 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی ملک نگران اسلامی بہن نے معاشرے کی رسومات کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو گوجرانولہ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے گئے۔ گھریلو صدقہ بکسز کے آرڈر کے اہداف دینے کے ساتھ کابینہ ذمہ داران سے جدول کا عرض کیا گیا۔