دعوت اسلامی کی مجلس  تاجران کے تحت پچھلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری مجلس تاجران نے 1 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے ہمراہ ملتان ریجن ڈویژن احمدپورشرقیہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا ۔

نیکی کی دعوت میں مبلغ دعوت اسلامی نے مختلف دکان داروں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کام میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: خواجہ فدا اللہ عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ احمدپورشرقیہ کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی بستہ کےریجن اور زون ذمہ دارسمیت مدنی بستہ  کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دعوت اسلامی کے اخراجات، مدنی بستہ مجلس کو خود کفیل کرنے ،12 مدنی کاموں اور نیو مدنی بستے لگانے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 2اکتوبر 2020ء کو گجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ گجرانوالہ زون کے ذمہ دار محمد حسان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

گجرانوالہ زون کےنگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے اور اپنے جدول کو مضبوط اور مزید احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 1اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن للبنات محمد مدثر عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

رکن مجلس جنید عطاری مدنی نے انہیں مدرسۃالمدینہ آن لائن کا وزٹ کرواتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کی آمد ہوئی۔

رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی اور معاون رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا جس پر بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے اور گھروں میں صدقہ رکھوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام02 اکتوبر 2020ء کو ریجن، جنوبی اور شمالی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ سے سرور فاونڈیشن کے دفتر ڈیوائن گارڈ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاقات کے دوران شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ ٔ تعلیم کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی تعارف کروایا گیا، مزید دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انھوں نے سراہا اور Girl guide institute blind centreاور Child protection میں اور دوسرے اداروں میں درس قرآن اور قرآن کلاسز کروانے کےلیے تعاون کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت رسول نگر گوجرانوالہ میں ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا ۔

کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ فیاض عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی اور داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی 2 ڈویژن کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داران، علاقہ ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت فرمائی اور شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو دوپہر 2:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں یونیورسٹیز، کالجز، کوچنگ سینٹرز اور اسکول سے وابستہ اسٹوڈنٹس کے لئے اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں SOP,sکے مطابق ہوگا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی کابینہ نیروبی کے ڈویژن ٹاؤن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت ِاسلامی نے امتِ مصطفی ﷺ کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اسلامی طرزِ زندگی پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعات المدینہ للبنین محمد ظفر عطاری مدنی نے خارجی مطالعہ اور اخلاقیات کے حوالے سے طلبہ کی ذہن سازی کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔