20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہِ ستمبر میں ملتان ریجن میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ
رہا جس میں اسلامی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مبلغات و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کی انفرادی کوشش کے ذریعے 122 اسلامی
بہنیں مدنی ماحول سے منسلک ہوئیں، 6455
اسلامی بہنوں نے گھر درس کا اہتمام کیا،9462 اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت کا مدنی
مذاکرہ دیکھا اور سنا،مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 226رہی جس میں پڑھنے والیوں کی تعداد 2381
رہی،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد
1003رہی شرکاء اجتماع کی تعداد 20071رہی،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی
تعداد ) 696/1551رہی، ماہانہ مدنی حلقہ 75 لگے جس میں تعداد شرکاء 988 رہی،وصول ہونے والے اصلاحِ
اعمال کے رسائل کی تعداد 4211 رہی۔