کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورتوں اور زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2020 ء کو کراچی،بابری
چوک کے قریب مدرسہ ادریس گارڈن میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس پر ریجن نگران اسلامی
بہن نے محاسبہ کے موضوع پر بیان کیا اور
ذمہ داران کی تربیت کی۔
مدنی مشورے
میں خصوصیت کے ساتھ شعبہ جات کی ریجن سطح ذمہ دار مدرستہ المدینہ
للبنات، فیضان مرشد، فیضان آن لائن اکیڈمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں مجلس مالیات نے ای رسید اکاؤنٹ کھولنے،
مجلس شب و روزنے مدنی خبریں دینے اور مجلس اوراد عطاریہ میں جہاں بستے پر مدنی
عملہ کم ہے اس تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دئیےاسی ماہ ان اسلامی بہنوں کی تربیت
کی جائے گی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5اکتوبر 2020ء کو
مرکزی جامعۃ المدینہ سری لنکا میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃا لمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اختتام پر شرکائے اجتماع نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نےاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افضل چامڑیا سے ملاقات کی۔
محمد ثوبان عطاری نے شاہ محمود قریشی کو دعوت
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
محمد ثوبان عطاری کی N.U.TECH میں وائس
چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نے N.U.TECH اسلام آباد کی ایک Stat of the art university کا دورہ کیا جہاں انہوں
نے وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں دعوت
اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد محمد ثوبان عطاری نے ادارے کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نے چیئرمین C.D.Aعامر علی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے
انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر بات چیت
کی۔
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر
فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔
مجلس اصلاحِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے زون سطح کی
ذمہ داران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ
پاک
مشاورت مجلس اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی
بہن کا ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020 ء کو نیپال
زون میں شارٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی
سیشن ہوا جس تقریباً 11 مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آج 6اکتوبر 2020ء کی شب 9:00 بجے دعوت اسلامی کے
آفیشل Facebookپر Liveروحانی علاج اور استخارہ کا سلسلہ ہوگا۔
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت جنید عطاری
مدنی پریشان حال اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج بتائیں گے جبکہ اس سلسلےمیں ہر نیک و جائز کام کے لئے استخارہ بھی کیا
جائیگا۔
اپنی پریشانی کے
حل اور روحانی علاج کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دہلی ریجن
میں مدرستہ المدینہ بالغات کی طالبات كا قاعده و ناظره کی تکمیل
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ہند دہلی ریجن میں ماہ ستمبر میں مدرستہ المدینہ
بالغات کی طالبات میں 9 اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ اور 5 اسلامی بہنوں نے ناظرہ
قرآن پاک مکمل کیا۔ اور ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔تقریباً ان تمام اسلامی بہنوں نے
ہی اکتوبر سے مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا آغاز فرما دیا ہے۔