دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملائشیا میں بذریعہ  اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” سیرتِ اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن تلک چاڑی حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 50 ذیلی مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔ نگران ڈویژن مشاورت محمد سہیل رضا عطاری نے 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور شرکا کو آئندہ ایک ماہ کے اہداف دیئے۔نگران ڈویژن مشاورت نے ذیلی مشاورت کے نگرانوں کو ذیلی نگرانوں کی ذمہ داری، منسلک فارم،اہداف فارم اور ماہانہ کارکردگی فارم پیش کیا۔ اس موقع پر علاقائی مشاورت کے نگران بھی موجود تھے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں  9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” معاشرے کی رسومات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن تلک چاڑی کی جامع مسجد بخاری کھائی روڈ میں تربیتی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تلک چاڑی کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ریجن ذمہ دار اور مقامی عاشقان رسول کے ہمراہ  حیدر آباد میں موجود اولاد غوث الاعظم سید عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔


حیدر آباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے جامعۃ المدینہ  میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جزوقتی12 مدنی کام کورس ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ دوران کورس زون ذمہ دار اور معلم اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی جبکہ اس موقع پر ناظم جامعۃ المدینہ اور ڈویژن مشاورت کے نگران بھی موجود تھے۔ 


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اورنگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی  نےمقامی ذمہ داران کے ہمراہ سرگودھا میں حضرت خواجہ محمد معظم الدین، حضرت خواجہ محمد حسین معظمی، حضرت خواجہ غلام سدید الدین معظمی اور حضرت خواجہ غلام حمید الدین احمد معظمی رحمۃ اللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے مزار شریف کے سجادہ نشین پیر محمد معظم الحق معظمی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی اور رکن ریجن سید خالد  عطاری نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ شیخ الحدیث مولانا پیر غلام رسول قاسمی صاحب سے سرگودھا میں ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیااور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی اور رکن ریجن محمد ظہیر عباس عطاری مدنی  نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ دارالعلوم رکن السلام مجددیہ کے شیخ الحدیث مولانا عبد الوہاب قادری صاحب اور مولانا عمر فیض سروری قادری صاحب سےان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیااور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے زیر اہتمام حیدر آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون، رکن کابینہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے  نگران محمد افضل عطاری مدنی، رکن مجلس اور ریجن ذمہ دار محمد محب عطاری نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔

بعد ازاں ذمہ داران نے جامعہ راشدیہ پیرجو گوٹھ میں استاذ الحدیث یمنی مولانا علی اکبر سکندری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔


لاہور ریجن میں حضرت سید شمشاد علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہوا ۔

اس موقع پر مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران اور مدرس کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے قرآن خوانی کی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ عرس پاک کے موقع پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال بھی لگایا گیا جبکہ ذمہ داران نے مزار شریف کے سجادہ نشین سید عبید اللہ شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کتاب اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنین محمد ظفر عطاری مدنی نے عقائد کی مضبوطی، مدنی کاموں میں دلچسپی اور خودداری کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ نگران مجلس نے  طلباء کو اپنے اندر تدریس کا جذبہ اور شوق بیدار کرنے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پرنگران مجلس محمد ظفر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ کے مدرسین کو اپنے پیر کے سوچ کے مطابق ہونا چاہیئے۔