مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 3 نومبر 2020ء بروز منگل ایبٹ آباد میں، 4نومبر 2020ء بروز بدھ ڈڈیال میں، 5نومبر 2020ء بروز جمعرات پشاور میں، 6نومبر 2020ء بروز جمعہ اسلام آباد میں، 7نومبر 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ میں، 8 نومبر 2020ء بروز اتوار اوکاڑہ میں، 9نومبر 2020ء بروز پیر لودھراں میں، 10 نومبر 2020ء بروز منگل ملتان میں، 11نومبر2020ء بروز بدھ خان پور میں اور 12 نومبر 2020ء بروز جمعرات چشتیاں میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


دعوت اسلامی کے تحت 14اکتوبر 2020ء کو خضدار کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں خضدار کابینہ کے ڈویژن نگرانوں نے شرکت کی۔ نگران زون نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے ہدف دیا۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار اجتماع کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خضدارکابینہ میں مجلس عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس عطیات بکس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری نے  شرکا کو کابینہ میں نیو عمومی آئرن بکس لگوانے اور عطیات بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ایک ایسی مدنی تحریک ہے جس کے مدنی کاموں کی ترقی میں عاشقان رسول کی جانب سے ملنے والی عطیات کا اہم کردار ہے۔ عاشقان رسول کی جانب سے دیئے جانیوالےیہ عطیات دین متین کو پھیلانے اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ عطیات میں آنیوالی رقم کو کس طرح اور کس کام میں لگایا جائےاس کیلئے دعوت اسلامی نے ایک مجلس مالیات بنائی ہے جس کے ذمہ داران تنظیمی وشرعی رہنمائی کے ساتھ ان عطیات کااستعمال کرتے ہیں۔

مجلس کی کارکردگی کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے شہر میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد ریجن کے مجلس مالیات کےاسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں معاون نگران مجلس، شہراکاؤنٹنٹ، شہر مالیات، اراکین زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان نےمجلس مالیات کے ذمہ داران کی جانب سے دی جانیوالی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی 107 سے  زائد شعبہ جات میں دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے جس میں ایک شعبہ خدام المساجد و المدارس اور مجلس تعمیرات کا بھی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں مساجد اور مدارس بنانے کا سلسلہ رہتا ہے جبکہ بہت سے افراد دین اسلام کیلئے دعوت اسلامی کی خدمات سے متاثر ہوکر مساجد و مدارس کیلئے اپنی جگہیں وقف بھی کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی سلسلہ ملتان زون گلگشت کابینہ میں نیوگلگشت صدیقہ روڈ پرایک عاشق رسول کی جانب سے زمین کو وقف کیا گیا جس پر مدرستہ المدینہ اور مسجدآفتاب مدینہ کی تعمیرات کی گئی۔ ان کا افتتاح رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے کیا جبکہ اس موقع پر نگران گلگشت کابینہ اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ رکن شوریٰ نےمدرسۃ المدینہ کی جگہ دینے والے اسلامی بھائی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے مرحومین کے لئے دعائیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو جنوبی لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کیا۔ زون نگران نےعلاقائی دورے میں شرکت کی نیز اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔


ڈیرہ اسماعیل خان قصوریہ ٹاؤن میں قصوریہ فیملی کے ایک فرد نے اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوت اسلامی کو ڈیڑھ کروڑ روپے  مالیت کا پلاٹ وقف کردی۔

نگران کابینہ محمد عمران عطاری اور مجلس خدام المساجد والمدارس کے زون ذمہ دار نے زمین وقف کرنے والے اسلامی بھائی محمد شفیق قصوریہ کے ہمراہ جاکر پلاٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر زمین وقف کرنے والے اسلامی بھائی نے کہا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے یہ زمین جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بنانے کے لئے دعوت اسلامی کو وقف کردیا جبکہ دار المدینہ بنوانے کی بھی نیت کی ہے۔ نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اس وقف کردہ زمین پر جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بنائی گی جس میں بچے قرآن پاک اور عالم کورس کرنے کی سعادت حاصل کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو شمالی لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کیا نیز جو اسلامی بہنیں پہلے آتیں تھیں پر اب نہیں آتیں ان سے خصوصی ملاقات کی۔

ساؤتھ کوریا کے شہرتھیگو کی جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ میں سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں نماز کا عملی طریقہ، نماز کے فرائض، واجبات اور نماز کی سنتیں بھی سکھائی گئی۔ کورس کے اختتام پر شرکا نے نماز کورس کروانے پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیااور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران  اسلامی بہن نے زون ڈیرہ اسماعیل خان کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں تمام زون ذمہ داران اور کابینہ نگران و کابینہ مشاورت کی شرکت ہوئی۔تمام شعبہ جات پر کلام ہوا نیز نگران زون اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے۔

  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرجانی ٹاؤن کے ذیلی تا کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت دینے، روزانہ کچھ وقت مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے اور کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 6اکتوبر 2020ء کو پاک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار کا فیصل آباد اطراف کابینہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں سے متعارف کروایا گیا آخر میں اسلامی بہنوں نے اس شعبہ کے مدنی کاموں میں معاونت کی نیتیں پیش کیں۔