23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ڈیرہ اسماعیل
خان قصوریہ ٹاؤن میں قصوریہ فیملی کے ایک فرد نے اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب
کے لئے دعوت اسلامی کو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت
کا پلاٹ وقف کردی۔
نگران کابینہ
محمد عمران عطاری اور مجلس خدام المساجد والمدارس کے زون ذمہ دار نے زمین وقف کرنے
والے اسلامی بھائی محمد شفیق قصوریہ کے ہمراہ جاکر پلاٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر
زمین وقف کرنے والے اسلامی بھائی نے کہا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ میں اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے یہ زمین جامعۃ المدینہ اور
مدرسۃ المدینہ بنانے کے لئے دعوت اسلامی کو وقف کردیا جبکہ دار المدینہ بنوانے کی
بھی نیت کی ہے۔ نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اس وقف کردہ زمین پر
جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بنائی گی جس میں بچے قرآن پاک اور عالم کورس کرنے
کی سعادت حاصل کریں۔