23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
107 سے زائد شعبہ جات میں دین متین کی
خدمت سرانجام دے رہی ہے جس میں ایک شعبہ
خدام المساجد و المدارس اور مجلس تعمیرات
کا بھی ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں مساجد اور مدارس بنانے کا سلسلہ رہتا ہے جبکہ بہت سے افراد دین اسلام کیلئے دعوت اسلامی کی خدمات سے متاثر ہوکر مساجد و مدارس کیلئے اپنی جگہیں وقف بھی کرتے ہیں۔
ایک ایسا ہی سلسلہ ملتان زون گلگشت کابینہ میں نیوگلگشت صدیقہ روڈ پرایک عاشق رسول کی جانب سے زمین کو وقف کیا گیا جس پر مدرستہ المدینہ اور
مسجدآفتاب مدینہ کی تعمیرات کی گئی۔ ان
کا افتتاح رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے کیا جبکہ اس موقع پر نگران گلگشت کابینہ اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ رکن شوریٰ
نےمدرسۃ المدینہ کی جگہ دینے والے اسلامی
بھائی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے مرحومین کے لئے دعائیں کیں۔