بچوں کےوہ مدارس جن میں ان کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں رہائشی مدارس المدینہ( للبنین) کا نام دیا گیا ہے ۔

ان مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔

ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قرآنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص حفظ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔نیز یہاں بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ان مدارس میں بچوں کو پنج وقتہ با جماعت نماز کے ساتھ ساتھ نوافل (تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین) کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں طلباء کرام دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں (صدائے مدینہ، مدنی حلقہ،مدنی درس، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ وغیرہ) میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

رہائشی مدارس میں بچوں کو منزل کی دہرائی بہترین انداز میں کروائی جاتی ہے۔

رہائشی مدارس میں 12سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔


مدرسۃ المدینہ کا تعارف

Sat, 17 Oct , 2020
6 years ago

ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ" (للبنین و للبنات، جزوقتی، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (جز وقتی) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی مدارس المدینہ" (للبنین) میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ عزوجل! مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا ہےمثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔


کراچی ریجن کے بن قاسم زون میں رکن ریجن محمد عمران عطاری،رکن ریجن نابینا اسپیشل افراد محمد جمیل عطاری اور رکن زون محمد وسیم عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے میمن گوٹھ کابینہ کے مختلف گوٹھوں میں جا کر اسپیشل افراد اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں،سرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو نیکی دعوت پیش کی ۔ اس دوران  چوک درس کاسلسلہ بھی ہوا جس کے بعد انہوں نے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی اور ہر ہفتے امیر اہل سنّت کا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی دعوت پیش کی۔

اس کے بعد رکن ریجن نے سرپرست اجتماع میں شرکت کی اور ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


واہ کینٹ زون کی واہ کینٹ کابینہ میں مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون واہ کینٹ محمد بدر عطاری اور نگران واہ کینٹ کابینہ محمد یوسف عطاری نے گونگے بہرے اسپیشل افراد کی تربیت فرماتے ہوئے ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔  اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گی۔ (محمد سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12 اکتوبر 2020ء بروز پیر لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے پبلک نیوز چینل کے اینکر  سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں عثمان عطاری رکن مجلس میڈ یا ڈیپارٹمنٹ لاہور لاہور ریجن نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ رکن لاہور ریجن نے گرین ٹاؤن اخبار مارکیٹ عباس عطاری کے گھر انکے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12 اکتوبر 2020ء بروز پیر کو ہونے والے عرس اعلیٰ حضرت اور دستار فضیلت اجتماع حیدرآباد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ دستار فضیلت کے پرمسرت لمحات کو دیکھ کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے  علماء کرام پروڈیکشن کو خوب سراہا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت12 اکتوبر 2020ء بروز پیر ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار نے ملتان زون میں خبریں اخبار ادارتی انچارج یونس عدیم سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن کا 13 اکتوبر 2020 ء کو بنگلہ دیش کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش میں مدنی کاموں کی حدود کی معلومات ، مدنی کاموں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل تنظیمی مجلس معاونت کو پیش کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2020ء بروز پیر ملتان پریس کلب میں میلاد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس  میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں ریاض عطاری ملتان زون ذمہ دار نے میلاد مصطفیٰ کے موضع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صحا فیوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس اثاچہ جات کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اثاچہ جات مجلس کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا وسیم عطاری نگران مجلس اثاچہ جات نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو شعبے کی ترقی کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔( رپورٹ: مزمل عطاری آفس ذمہ دار اثا ثا جات)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے  تحت9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک پیر محل جامع مسجد گورنمنٹ ہائی سکول گوجرہ کابینہ پیر محل ڈویژن میں ختم قرآن اجتماع ہوا جس میں تاجران نے شرکت کی ۔

ختم قرآن اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عابد عطاری نگران مجلس مدرستہ المدینہ بالغان نے تاجران کے درمیان قرآن پاک کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ:رکن زون مدرستہ المدینہ بالغان دارالسلام ٹوبہ زون محمد عمر رضا عطاری ) 


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 13اکتوبر2020ء بروز بدھ سیالکوٹ ڈویژن رندھیر سمبڑیال میں 7دن کا فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیالکوٹ ڈویژن رندھیر سمبڑیال کے عاشقان رسول شریک ہوئے ۔

فیضانِ نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی سلمان حسن عطاری معلم مدنی کورسز نے شرکا کے درمیان نماز کے اسرار کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

واضح رہے! اس کورس میں مکمل نماز مخارج کے ساتھ اور نماز کے مسائل سنتیں آداب اور اس کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے جبکہ تہجد، اشراق، چاشت ،تلاوت قرآن پاک اور اپنے ذاتی عمل کو بڑھانے کا ذہن دیا جاتا ہے ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )