اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 08 اکتوبر 2020ء سے  برمنگھم ریجن کی بلیک کنٹری (Black Country)کابینہ میں ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 3 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن کے علاقے والسال( Walsall)میں” کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 3 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:

birminghamregion26@gmail.com


دین  کی خاطر اپنی جان اور اپنے مال کی قربانی دینے کے حوالے سے بزرگانِ دین کی حکایات پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

جوشِ ایمانی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

09صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010 میں اردو زبان کے03 مختلف ایڈیشنزمیں91ہزارسے زائد

جبکہ دیگر4زبانوں میں25ہزار سے زائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی کم بیش243 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے  زیرِ اہتمام یکم اکتوبر،02 اکتوبر اور 03 اکتوبر 2020ء کو کراچی ریجن میں تین مقامات اورنگی ٹاؤن 10 نمبر، کورنگی ڈیڑھ نمبر اوردھوراجی( مدنی ) کالونی میں جامعۃ المدینہ کی فارغ التحصیل طالبات کے ردا پوشی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 510 طالبات جنہوں نے درس نظامی اور فیضان شریعت کے پانچوں درجے مکمل کئے انہیں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے دست مبارک سے ردائے فضیلت پہنائی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت بھی کروائی ۔

اس بابرکت اجتماع میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ،اراکین عالمی مجلس مشاورت، اراکین شوری کے گھر والوں اوراراکین پاک مشاورت جامعۃ المدینہ کراچی ریجن نگران زون نگران و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020 ء کوکراچی صدر ادریس گارڈن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں  ریجن مشاورتوں اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ”محاسبہ کے موضوع“ پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر مدنی کاموں کے لئے اپ ڈیٹ رہنے،اپنی منزل کو پانے اور شرعی و دینی مسائل سیکھتے رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام03اکتوبر 2020ء کو  کراچی صدر ادریس گارڑن میں ریجن اور زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار شعبہ جات(علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ ، دارالسنہ) شامل تھے۔

دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی متعلقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شب و روز کے حوالے سے بریفنگ دی اوران شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی خبریں بر وقت اور درست دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز نے اجتماع میں شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ” محبت مصطفیٰ ﷺاور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوڈاکٹر کو کیسا ہونا چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاسپتال میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ جاری کروانے اور ماہانہ درس رکھوانے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم بھی سمجھاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت میر پور کشمیر زون پوناچڑکابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس عشر کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس عشر اسلام آباد کے ریجن ذمہ دارمحمد محسن عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے ناظم الامور شفیق عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کا وزٹ کیا۔ ناظم الامور نے فیضان مدینہ کی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیااور اس حوالے سے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران کو تربیتی مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عمر کوٹ کے ٹیچرز نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی حلقے کے درمیان رکن مجلس میں 3ٹیچرز کو شامل کیا گیا۔