دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام K.P.Kکے علاقے وگی کی مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے پاکستان بھر میں باکسز لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈیفنسU منظور کالونی کراچی کی جامع مسجد ڈائمنڈ ایجنسی میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسزلگایا گیا۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری، رکن زون مدنی چینل عام کریں بن قاسم زون)


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پورمیں اسٹار ہائیر سیکنڈری اسکول کے ڈائیریکٹر چوہدری رضا مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور علی پور میں موجود جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے وزٹ کی دعوت دی نیز نگران کابینہ نے انہیں کڈز مدنی چینل کے کلپ بھی دکھائے۔


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پور صدر بار ایسوسی ایشن ملک صادق رند سمیت دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نےانہیں دعوت اسلامی کے مختلف ایپلیکیشن کا تعارف کیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پور میں راشد منہاس اسکولز سسٹم کے ڈائیریکٹر ملک عبد الغفور سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت گوجرانوالہ کی جیولرز مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ماسٹر سٹی سوسائٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویلپرز، انویسٹرز اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے مساجد بنانے کی اہمیت اور مساجد کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ شرکا کو اپنی زندگی میں ایک مسجد بنانے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے اراکین کابینہ  نےشرکت کی۔ مجلس خدام المساجد والمدارس پاکستان کے نگران عبد السمیع عطاری نے پیشگی عملی جدول بنانے کے لئے شرکا کی تربیت کی اور مساجد ومدارس کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے نگران عبد الواحد عطاری نے ریجن ذمہ دار لاہور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار اور ڈسٹرکٹ کورٹ قصور میں نیکی کی دعوت دی۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس پریزیڈنٹ جہانگیر بھٹی سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبد الواحدعطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سلطان کوٹ شکار پور میں حضرت علامہ مفتی محمد صاحبدادجمالی صاحب اور حضرت علامہ مولانا تقدس علی خان رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی ۔ ذمہ داران نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے سانگھڑمیں مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب سے ملاقات کی۔نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام سرگودھا زون  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن دانیال عطاری، رکن سرگودھا زون حاجی عبد المالک عطاری اور نگران زون سرگودھا عادل رضا عطاری نے شرکت کی۔ نگران مجلس پاکستان نیو مسلم محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے شعبے میں مدنی کام کرنے کا انداز بیان کیا۔