دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار صابر علی عطاری نے 3دن کے کفن دفن رہائشی کورس، 7دن کے آن لائن کفن دفن کورس اور پریکٹیکل فارمیٹ کفن دفن شارٹ کورس کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔


ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئےمدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122 کے آفیشل ٹرینرز محمد سجاد اور زاہد حسین نے فرسٹ ایڈکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


یکم اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران سمیت زون اور ریجن  ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے اسلام کی خدمت پر قربانی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اوردین اسلام کے لئے محنت وکوشش اور قربانی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی پرشرکا کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 2اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزیر آباد  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران اور مفتش سمیت زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی بستہ لاہور ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے مدنی انعامات اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شعبے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے 12مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو رحیم یار خان میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر نگران مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان اورنگران مجلس ہومیو پیتھک سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔

نگران مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو مدنی بستے میں مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران سمیت زون اور ریجن  ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے اسلام کی خدمت پر قربانی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اوردین اسلام کے لئے محنت و کوشش اور قربانی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی پرشرکا کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران سمیت زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی بستہ لاہور ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے مدنی انعامات اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شعبے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کی تربیت بھی کی۔


دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام U.K ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت تھانہ میلہ تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تھانے کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری مدنی نے زندگی کا مقصد کیا تھااور ہمارا کردار کیاہے؟ اس حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے غسل کے فرائض، پانی پینے کی سنتیں اور آداب سکھائے۔

مدنی حلقے کے اختتام پر تھانہ میلہ میں S.H.O ملک افتخار احمد اور محرر شفقت حسین سے ملاقات بھی ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکا کو ہر ڈویژن میں جاکر کفن دفن کا عملی طریقہ سکھانے اور قبرستان میں کام کرنے والے افراد پر انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 30ستمبر 2020ء کو واہگہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، معاونت برائے اسلامی بہنیں، مدنی مذاکرہ، مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس کارکردگی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے کارکردگی جدول اور انفرادی و ذاتی شخصیت میں نکھار سے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مفتی علی اصغر عطاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ”حضور ﷺ کا اندازِ زندگی“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس شعبے سے وابستہ افراد اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔