گرمی سے حفاظت، احتیاطی تدابیر
اور گرمی کے پھلوں کے فوائد پر مشتمل
شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ
محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
20صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016سے لیکر اب تک اردو زبان کے04مختلف ایڈیشنز
میں2 لاکھ90ہزارسے زائد
جبکہ دیگر4 زبانوں میں2ہزار
سےزائد شائع ہوچکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر
2020ء کو کویت ڈویژن خیطان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورربیع
الاول کے حوالے سے نکات سمجھا ئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو( Chicago) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریبا 15 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”Custom of Society“ کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، اسلام کی
تعلیمات پر عمل کرنے نیز مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہر ہفتے رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 ستمبر سے 2 اکتوبر2020ء تک امریکہ
کے شہر نیو یارک میں بذریعہ اسکائپ پانچ دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “
کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن
کی تفسیر بیان کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
نارتھ امریکہ
ریجن کے ملک امریکہ میں آن لائن ” تفسیرسورۂ رحمن کورس “ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن ” تفسیرسورۂ رحمن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر بیان کی نیز دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام02
اکتوبر2020ء کو مانچسٹر ریجن میں کفن دفن
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تربیتی اجتماعات میں اضافہ کرنے، ٹیسٹ کا سلسلہ کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی کا نیا فارم سمجھایا اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم02 اکتوبر 2020ء کو یوکے کی مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں مجلس رابطہ کے کام میں
مزید کیسے بہتری لائے اس حوالے سے اہم
امور پر مشاورت کی۔
پچھلے ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 5صفر المظفر تا 11صفر المظفر 1442 ھ تک پچھلے ہفتے یوکے میں
ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
224اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
296اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
413اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
717 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313مرتبہ
درودپاک پڑھے۔
614 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200مرتبہ درودپاک پڑھے۔
468 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یوکے کےمختلف
جامعات المدینہ کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے جامعات المدینہ للبنات
مانچسٹر یجن سے 8 ، جامعات المدینہ للبنات بریڈ فورڈ ریجن سے 81اورجامعات المدینہ
للبنات برمنگھم ریجن سے 68 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی
ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
10اکتوبر سے
فیضان مدینہ کراچی میں 63دن کے مدنی کورس شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
10اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63دن کے مدنی
کورس (رہائشی)کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
کورس کی خصوصیات:
وضو،
غسل، تیمم اور نماز کا طریقہ، نماز کے اذکار، قرآن پاک کی آخری دس صورتیں، سنتیں و
آداب، دعائیں، اخلاقیات، 12 مدنی کاموں کی عملی مشق اور بہت کچھ شامل ہے۔
تمام عاشقان رسول اس سنہری موقع سے فائدہ
اٹھائیں اور اس کورس میں داخلہ لیکر علم دین کی برکتیں لوٹنے کی سعادت حاصل کریں۔
مزید معلومات کے
لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03158938476
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام سینٹرل
برمنگھم(Central Birmingham) میں ”کفن دفن
کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام
یکم اکتوبر2020ء کو یوکے کے شہرہنسلو ( Hounslow) میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاًبریفنگ دیتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔