يوکے اسٹاکٹن
آن ٹیزکی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يوکے کے شہر اسٹاکٹن
آن ٹیز(Stockton on Tees)کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ہمراہ
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنیک اعمال تحريک کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے
نکات سمجھائے نیز ربیع النور میں تقسیم
رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل بتائے گئے اور نیکی
کی دعوت دینے کے نکات پر کلام کیا۔
يوکے بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائرکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں يوکے بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر ( West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی جدول بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن
دیا۔ ربیع النور کے نکات پر بات ہوئی۔ اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے بارے میں بھی
معلومات فراہم کی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اکتوبر 2020ء کو یوکے ویلز( Wales) کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے پیکیجز
اور اس کےلئے رقم جمع کروانے ، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
آئر لینڈریجن
کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آئر لینڈ( Ireland )ریجن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت دینے
کی ترغیب دلائی نیزآئر لینڈ میں مبلغات کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ان کی حوصلہ
افزائی کی اور مزید مبلغات بڑھانے کے لئے ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بریڈفورڈ ( Bradford) ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن و کابینہ ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں
یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل( Govanhill) میں
مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش
کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکےاسکاٹ لینڈ(Scotland) ریجن نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہن سے
بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، درسِ نظامی میں داخلہ
لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام10
اکتوبر 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 07 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے پی
ٹی وی کے جی ایم فیاض وڑائچ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ریجن
ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور پی
ٹی وی پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بیان چلا نے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے نیت کا اظہار کیا۔ ریجن ذمہ دار نے اس موقع پر انہیں فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کے وزٹ کی دعوت دی۔
(رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی کورسز کے تحت 10 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
12 دن کا معلم کورس میں معلمین ذمہ دار محمدندیم عطاری
نے شرکا کے درمیان مدنی قافلے کا جدول
بیان کرتے ہوے شرکا کو مدنی قافلے کا جدول
ٹائم ٹو ٹائم زبانی یاد کروایا اور جدید اصطلاحات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت پچھلے دنوں ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ہر علاقے میں کم از کم ایک مقام پر
مدنی مذاکرہ اجتماع کروانے ،مدنی مذاکرہ کے مقامات پر ذمّہ داران کا تقرر کرنے اور
بَروَقت کارکردگی پیش کرنے سمیت شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔ جبکہ انتظامات
کی بہتری کے لیے کوشش کرنے ، مدنی مذاکرہ کی دعوت عام کرنے جیسے کئی امور پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: ذلفقار عطاری
رکن زون)
دعوت اسلامی کی
مجلس ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں علی پور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایم بی انجم کے گھر پر مدنی حلقہ
ہوا جس میں ڈاکٹر صغیر لاڑ، ڈاکٹر شاہد جتوئی، ڈاکٹر سلطان مکول، ڈاکٹر غلام یاسین،
ڈاکٹر محمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر
جمشید اختر نے شرکا کہ درمیان نماز کے احکام سے تیمم کا طریقہ بیان کیا
اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے ساتھ دین کی خدمات میں اپنا حصہ شامل کرنے کے متعلق تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔
Dawateislami