دعوت اسلامی
کے تحت7 اکتوبر 2020 ء کو کراچی دھوارجی کالونی کے جامعۃ المدینہ (عطائے عطار) کا کراچی
ریجن نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا
۔ ناظمہ نے جامعۃ المدینہ کے درجات کاوزٹ کر وایا۔ ہفتہ وار اجتماع کے موقع پر جامعۃالمدینہ
میں اعلیٰ حضرت کی سیرت کے موضوع پر بیان بھی ہوا۔ بیان میں اعلیٰ حضرت کی نماز
اور روزہ سے محبت کا بھی ذکر ہوا۔ اس موقع پر شرکائے اجتماع نے نماز اور سنتوں پر
عمل کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔
قطرفیضانِ قطب مدینہ کے ڈویژن
مدنی میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقاد
شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے
کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قطرفیضانِ قطب مدینہ کے ڈویژن مدنی میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون، تمام کابینہ علاقائی دورہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن کا جنوبی اور شمالی لاہور
زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون اور شمالی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ کی اہمیت اور اس کو مضبوط کرنے
اور مجلس کی طرف سے اہداف دینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے ، بہترین کارکردگی
پر حوصلہ افزائی کی گئی، چندہ کرنے کی شرعی
احتیاطیں اور اسکے ٹیسٹ، کفن دفن،مدنی بہار اور مدنی قاعدہ ان سب
کے ٹیسٹ دینے کے لیے ترغیب دی گئی۔
10اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جلوسِ مِیلادمیں کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئے؟)
کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت نے فرمایا کہ جلوسِ مِیلادمیں
باوضورہیں ،نعتیں سنیں،نگاہ نیچی رکھیں ،عشق ِرسول میں ڈوب اورگُم ہو کرشرکت کریں،جب
جب موقعہ ملےنیکی کی دعوت بھی دیتے جائیں ،اُچھل کودنہیں ہونی چاہئے ،اشتعال انگیزی
نہ کی جائے ،پرامن طریقے پر جلوس میلادگزرائیے،عاشقانِ رسول پُرامن رہتے ہیں ، اپنےجلُوس
کی حفاظت کریں ،انتظامیہ کے ساتھ تعاوُن کریں ،انہیں بُرابھلانہ کہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان احتیاطوں کے
ساتھ جلُوس نکالیں گے تو ہوسکتاہے غیرمسلم اسلام قبول کرلیں۔ایک غیرمسلم نےدعوتِ
اسلامی کے جلوس میں مدنی منےکی نیکی کی دعوت سن کر دین اسلام قبول کرلیا تھا ۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:ہمدردیِ مُسلِم سے کیا مُرادہے
اوریہ کیسے حاصل ہو؟
جواب: مسلمانوں کا بھلاچاہنا،ان کے دکھ درد کو سمجھنا ،ان کی خیرخواہی وہمدردی کرنا ،ان غم گساری وخبرگیری کرنا سب ہمدردیِ
مسلم کی صورتیں ہیں ، اس کے کئی ذریعے اور
صورتیں ہیں مثلاکوئی مسلمان بھوکا ہو تواُسے
کھانا کھلانا ،کپڑوں کی ضرورت ہوتو کپڑے دینا ،کوئی دکھ یا تکلیف یا بیماری ہوتو دعاکرنا
، کوئی مشکل میں ہوتو اُس کی مشکِل دُورکرنا وغیرہ
سوال:ناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنے کا ذہن نہیں بنتا،اس کے
بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟
جواب:اپنے نفس کے لیے ناراضی ہوتو
نفس کی مخالفت کرتے ہوئے ہمدردی کرنی چاہئے یادرکھئے !رشتہ دارسے ہمدردی کرنا
دوسرں سے ہمدردی کرنے سے افضل ہے اورناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنا تو زیادہ ثواب
کا کام ہے۔
سوال: ہم بارہ (12) ربیع الاول کے
جلوس میں لوگ کو پانی ،دودھ اورشربت پلاتے
ہیں اس میں کیا نیتیں اوراحتیاطیں کرنی چاہئے؟
جواب:اللہ پاک کی رضا کی نیّت
سے دُودھ شربت پلایا جائے ،اپنی تعریف کروانے کی نیّت نہ ہو،پلاتے ہوئےاحتیاط
کرنی چاہئےکہ اسراف نہ ہو،پانی ہویا شربت یادُودھ کوئی چیز ضائع نہ ہونے پائے ،ناسمجھ یا غیرسنجیدہ
لڑکوں کو پلانے کی ذمہ داری دینے کے بجائے سمجھداریہ کام خودکریں،اپنی نگرانی میں
دوسروں کوبھی کھڑاکیا جاسکتاہے ،اگرلوگ کچھ بچادیں تو اسے ضائع نہ کریں ،ترکیب سے دوسروں کوپلا دیں اوراس کا خاص
خیال رکھیں ،لوگ کھڑے کھڑے پیتے ہیں ،اگرپلاسٹک کے اسٹول یا کرسیاں لگادی جائیں تو لوگ بیٹھ کرپی سکیں گے ،سبیل پر پانی پینے کی سنتیں اورآداب لکھ کرلگادیں ،اس کی وجہ سے لوگ سنت کے مطابق
پیں گے اورثواب کا حقدارہوں گے ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” شانِ امام احمد
رضا “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی Lady willingdon hospital
میں ڈاکٹرز سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3 اکتوبر بروز ہفتہ حافظ آباد کی عطاری ڈویژن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اور حلقہ و علاقہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی، شارٹ کورسز کی
اہمیت پر مدنی پھول دینے کے ساتھ نیو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے نیز کورس زیادہ سے زیادہ تعداد میں کروانے کا ہدف دیا
گیا۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان
پر لبیک کہتے ہوئے زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کی اسلامی بہنوں
نے کوشش کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف مجالس کے ذمہ داران نےشرکت کی۔
مدنی مشورے میں مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی اور ان میں آنے والے مسائل کا جائزہ
لیا گیا۔
اس موقع پر نگران پنڈی اسلام آباد زون محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کو مدنی کاموں میں درپیش چیلنجز سے اپڈیٹ کیا۔ رکن شوریٰ نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔
یکم صفر المظفر 1442ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل
کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 8“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں
منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی
ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم SZABISTاور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم University of Sindh آج مدمقابل ہوں گی۔
یہ پروگرام حالیہ SOP,s کے
مطابق ہوگا جبکہ شرکت کرنے کے لئے ٹوکن لازمی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر رضویہ
کا بھی اہتمام ہے۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری مختلف شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق: 15اکتوبر 2020ء بروز جمعرات :
مانسہرہ، 16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ: فیصل آباد، 17 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ:
سیالکوٹ، 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار: لاہور اور19 اکتوبر 2020ء بروز پیر: ڈی جی
خان
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر 2020 ء کو ملتان ریجن، زون وہاڑی، کابینہ لودھراں میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں میت کو غسل دینے کا
طریقہ سکھایا گیا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیتیں کی۔
Dawateislami