دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ستمبر2021ءبروزاتوارنواب شاہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد دی گئیں۔

اس دوران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی نیز اس اجتماعِ پاک کی مختلف چینلز نے کوریج بھی کی۔اس اجتماعِ پاک میں رکن ِمجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری بھی شریک تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12ستمبر2021ءبروزاتوارفیصل آباد پریس کلب میں مختلف نجی چینلز (جیو نیوز،ARY نیوز، بول نیوز ،سماء نیوز ،اب تک نیوز ،دنیا نیوز، 7نیوز ،ڈان نیوز،نیو نیوز، سٹی41نیوز)کے دفاتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر رکن فیصل آباد ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اور فیصل آباد زون ذمہ دار محمد عامر عطاری نے انہیں 13 ستمبر 2021ء کو ہونے والے اربن فارسٹ کے افتتاح کی کوریج کی دعوت دی ۔ (رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12ستمبر2021ءبروزاتوارکراچی میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  24 نیوز چینل کے سینئر صحافی رفیق آزاد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے جنازے اور تدفین میں شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ بھی کیا۔

اس دوران رکن کراچی ریجن ذمہ دار محمد شجاعت عطاری اور رکن مجلس محمود عطاری بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کی نافرمانیاں

حضرت شعیب علیہ السلام اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے نبی تھے آپ علیہ السلام مدین میں رہتے تھے مدین کے بارے میں فرمایا گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایک صاحب زادے جن کا نام مدیان تھا ان کی اولاد اس شہر میں آباد ہوگی اس لئے اسے مدین کہا گیا ۔ آپ علیہ السلام بھیڑ بکریاں پالتے اور انہیں بیچ کر روزی کماتے تھے۔ حضرت شعیب علیہ السلام اللہ پاک کی عبادت میں دن رات مشعول رہتے اور لوگوں کو تبلیغ دین کرتے آپ علیہ السلام فرماتے اے قوم اللہ پاک کی بندگی کرو اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں اور حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم میں بہت سی برائیاں تھیں۔

1.جھوٹ بولتے تھے۔ 2 لوگوں کا حق غضب کرتے تھے۔ 3 کمزوروں کا مال لیتے تھے 4 بتوں کی پوجا کرتے تھے5 زمین پرفساد برپا کرتے تھے، 6ناپ تول میں کمی کرتے تھے۔اگر کوئی چیز دینا چاہتے تھے تو کم کر لیتے اور لینا چاہتے تھے تو زیادہ کر لیتے اس قوم کو راہ راست پر لانے کے لیے اللہ پاک نے حضرت شعيب علیہ السلام کو مبعوث فرمایاآپ علیہ السلام لوگوں کو نیک اعمال کرنے کی تلقین کرتے جب کسی سے بات کرتے تو سلجھے اور اچھے انداز میں کرتے آپ علیہ السلام وعظ و نصیحت کرتے تو اس طرح کرتے کہ معمولی سوچ رکھنے والا بھی بہت متاثر ہوتا۔ حضرت شعیب علیہ السلام جن جن باتوں کی تبلیغ کرتے تھے اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ شعیب علیہ السلام کی قوم تجارت کا پیشہ کرتی تھی۔وہ تجارت میں بددیانتی کرتی تھی وہ ناپ تول میں کمی کرتی تھی حضرت شعیب علیہ السلام نیکی کی تلقین کرتے تووہ آپ کی بات نہ مان کرآپ کے دشمن بن گئے قوم نے حضرت شعیب علیہ السلام کی تمام تر باتوں کو جھٹلایا حضرت شعیب علیہ السلام مایوس ہو کر ان کے رویے سے خفا ہو کر بستی سے نکل گئے اس کے بعد ان پر اللہ کا عذاب آیا ایک دل ہلا دینے والی آفت نے ان کو گھیر لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے قرآن مجید میں سورۃ الاعراف میں حضرت شعیب علیہ السلام کو مبعوث فرمانے کا تذکرہ ہے ۔اللہ پاک نے سورۂ حجر میں حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے واقعہ کے بعد فرمایا: " اور مدین کے رہنے والے یعنی(حضرت شعیب علیہ السلام)بھی ظالم تھے تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور یہ دونوں شہر کھلے راستے پر موجود ہیں۔(سورة الحجر٫15 78, 79) حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کی نافرمانیاں عروج پر تھیں وہ سمجھاتے قوم کو کہ ایک اللہ کی عبادت کرو، ناپ تول میں کمی نہ کرو اور فساد اور خرابی پیدا نہ کرو۔

حضرت شعیب علیہ السلام کے درس سے ہمیں معلوم ہوا کہ لوگوں کو دھوکا دینا اور چیزوں میں ملاوٹ کرنا نیز ناپ تول میں کمی کرنا سخت اخلاقی جرائم ہیں حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم انہی جرائم کی مرتکب تھی لہٰذا آپ علیہ السلام کی مصلحانہ کوششوں کی ناکامی پر سخت عذاب کا شکار ہو ئی۔ ارشاد باری ہے: ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے ہلاکت ہے کہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہو تو پورا پورا لیتے ہو اور جب انہیں ناپ تول کردیتے ہو تو کم کرتے ہو (المطففین1-2-3)


دعوتِ اسلامی کے تحت 12ستمبر2021ءبروزاتوارشعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پشاور میں خیبر پختونخواہ کے ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ خان کی والدہ کے انتقال پر ان کے آبائی علاقے گل آباد چارسدہ روڈ پر تعزیت کی۔

اس موقع پر رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی نیز فاتحہ خوانی کابھی سلسلہ ہوا۔ ساتھ ہی تعزیت کے لئے آئے وے شخصیات سے ملاقات کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


افریقی ملک موزمبیق میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری مصباحی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی۔

نگران ساؤدرن افریقہ ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کے تحت ماپوتو موزمبیق میں قائم فیضان مدینہ سمیت دیگر شعبہ جات جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ کا بھی وزٹ کرواتے ہوئے انہیں طلبہ کرام کے لئے کئے گئے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں بتایا۔ جامعۃ المدینہ کے وزٹ کے دوران شیخ الحدیث حضرت مولانا افتخار احمد قادری صاحب نے اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ان میں بیان بھی فرمایا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےکےحوالےسےنکات بتائےاور ماتحتوں سے کارکردگی بروقت وصول کرنے کاذہن دیا۔مزید دینی کام کورس کرنےاورہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کےجدول کو مضبوط طریقے سے چلانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ کی ڈویژن ڈھوتر میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’عقلمند مبلغہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخرمیں مبلغہ دعوت اسلامی نےدعا بھی کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح کی شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات سمجھائے۔ساتھ انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔


پارہ 19، سورۃ الشعراء،  آیت نمبر 176 میں ہے:

كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ(۱۷۶)

ترجمہ كنز الايمان:"بن (جنگل) والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔"

اس آیت میں جس جنگل کا ذکر ہوا، یہ مدین شہر کے قریب تھا اور اس میں بہت سے درخت اور جھاڑیاں تھیں، اللہ پاک نے حضرت شعیب علیہ السلام کو اہل مدین کی طرح ان جنگل والوں کی طرف بھی مبعوث فرمایا تھا اور یہ حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم سے تعلق نہ رکھتے تھے۔(جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ:176، صفحہ 315، مدارک الشعراء، تحت الآیۃ:176، ص829، ملتقضاً)

نافرمانیاں:

جنگل والوں نے اس وقت حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا اور حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلا تمام رسولوں کو جھٹلایا، جب حضرت شعیب علیہ السلام نے ان سے فرمایا:کیا تم کفر و شرک پر اللہ پاک کے عذاب سے نہیں ڈرتے، بے شک میں تمہارے لئے اللہ پاک کی وحی اور رسالت پر امانت دار رسول ہوں، تو تم اللہ پاک کے عذاب سے ڈرو اور میں تمہیں حکم دیتا ہوں، اس پر میری اطاعت کرو۔(خلاصۃً)

ان لوگوں سے کہا گیا ہےکہ جیسا کہ ارشادِ خداوندی ہے:

پارہ26، سورۃ الشعراء، آیت نمبر 181، 182، 183، 184 میں ارشاد ہوا:

ترجمہ:"اے لوگو! ناپ پورا کرو اورناپ تول کوگھٹانے والوں میں سے نہ ہوجاؤ اور بالکل درست ترازو سے تو لو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو، اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی مخلوق کو پیدا کیا۔"

آیات کا خلاصہ ہے کہ ناپ تول میں کمی کرنا، لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے دینا، رہزنی اور لوٹ مار کرکے اور کھیتیاں تباہ کرکے زمین میں فساد پھیلانا، ان لوگوں کی عادت تھی، اس لئےحضرت شعیب علیہ السلام نے انہیں ان کاموں سے منع فرمایا اور ناپ تول پورا کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد ساری مخلوق کو پیدا کرنے والے ربّ کے عذاب سے ڈرایا۔

پارہ 26، سورۃ الشعراء، آیت نمبر 185، 186، 187 میں ارشاد ہوا:

ترجمہ:"قوم نے کہا:(اے شعیب!)تم تو ان میں سے ہو، جن پر جادو ہوا ہے، تم تو ہمارے جیسے ایک آدمی ہی ہو اور بے شک ہم تمہیں جھوٹوں میں سے سمجھتے ہیں تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا دو، اگر تم سچے ہو۔"

ان آیات کا خلاصہ یہ ہےکہ لوگوں نے حضرت شعیب علیہ السلام کی نصیحت سن کر کہا:اے شعیب!تم تو ان لوگوں میں سے ہو، جن پر جادو ہوا ہے اور تم کوئی فرشتے نہیں، بلکہ ہمارے جیسے ایک آدمی ہی ہو اور تم نے جو نبوت کا دعویٰ کیا ہے، بے شک ہم تمہیں اس میں جھوٹا سمجھتے ہیں، اگر تم نبوت کے دعوے میں سچے ہو تو اللہ پاک سے دعا کرو کہ وہ عذاب کی صورت میں ہم پر آسمان سے کوئی ٹکرا گرا دے۔(مدارک، سورۃ الشعراء، تحت الآیۃ:185، 187، صفحہ 835، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ:185، 187/302 ملتقضاً)

عذابِ الٰہی:

سورۃ الشعراء، آیت:188، 189 میں ارشاد ہوا:

ترجمہ:شعیب نے فرمایا:"میرا ربّ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا، بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۔"

ارشاد فرمایا کہ جنگل والوں نے حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا تو انہیں شامیانے کے دن کے عذاب نے پکڑ لیا، بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا، جو کہ اس طرح ہوا کہ انہیں شدید گرمی پہنچی، ہوا بند ہوئی اور سات دن گرمی کے عذاب میں گرفتار رہے، تہہ خانوں میں جاتے، وہاں اور زیادہ گرمی پاتے، اس کے بعد ایک بادل آیا، سب اس کے نیچے آ کر جمع ہو گئے تو اس سے آگ برسی اور سب جل گئے۔(مدارک، سورۃ الشعراء، تحت الآیۃ:189، صفحہ830)

دعا:اللہ پاک ہمیں پچھلی قوموں کے واقعات سے عبرت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائےاور جو مسلمان گناہوں، نافرمانیوں میں مبتلا ہیں، انہیں عقلِ سلیم نصیب فرمائے ۔آمین


دعوتِ اسلامی کے تحت  فیصل آباد ریجن کی شعبہ رابطہ برائےذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان ذمہ دار سمیت ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس حوالے سےنکات بتائے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن اور کراچی ریجن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی کابینہ میں  مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ساؤتھ زون 2 کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے ‘‘کے موضوع پر تربیتی بیان کیا اور مدنی مرکز کےدیئےہوئےطریقہ کار کےمطابق دینی کام کرنےکاذہن دیا نیز اپنی ماتحت کو دینی کاموں میں شفقت اور نرمی سے لیکر چلنے کے حوالےسےبھی نکات بتائے ۔