ساؤتھ کوریا کی فیضان جمال مصطفیٰ مسجدمیں ” فیضان نماز
کورس“ کا انعقاد
ساؤتھ کوریا
کے شہرتھیگو کی جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ میں سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں نماز کا
عملی طریقہ، نماز کے فرائض، واجبات اور نماز کی سنتیں بھی سکھائی گئی۔ کورس کے
اختتام پر شرکا نے نماز کورس کروانے پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیااور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرجانی ٹاؤن کے ذیلی تا کابینہ سطح
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت دینے، روزانہ کچھ وقت مدرسۃ
المدینہ بالغان میں شرکت کرنے اور کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
پاک
سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار کا فیصل آباد اطراف
کابینہ کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کے فیصل آباد زون میں 7اکتوبر کو کرکڑ سعیداجمل کے گھر پر مدنی
حلقہ منعقد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ تعلیم
ذمہ دار،متعلقہ ریجن و زون سطح شعبہ تعلیم ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی جس میں وضو سے متعلقہ مسائل سکھائے گئے
آخر میں شرکاء نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
شیخ طریقت، امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ اس ہفتے کا رسالہ
اس رسالے میں آپ پڑھ سکیں گے:
٭ ربیعُ الاوّل کی شان٭” ربیعُ الاوّل “ کہنےکی وجہ٭میلاد
شریف کا مقصداور اس کے فوائد٭1000سال کی عبادت
کا ثواب ٭زیارتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وظیفے٭خوش رہنے کا وظیفہ٭اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں 45ہزار شائع ہوچکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 6اکتوبر2020ء کو پاک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار کا فیصل آباد کابینہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن سطح تک کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 10 اکتوبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن کی میانوالی زون میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium)میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزتقسیمِ رسائل کے مختلف پیکجز اور ان کی
تقسیم کے مسائل پر اہم امور پر مشاورت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔
یوکے کے شہربولٹن،سلاؤ اوربرسٹل میں 7 ماہ پر مشتمل ”قاعدہ ناظرہ کورس“ اختتام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے شہربولٹن،سلاؤ اوربرسٹل میں 7 ماہ پر مشتمل ”قاعدہ ناظرہ کورس“
اختتام پذیرہوا ۔یہ کورس اسکائپ پرکروایا گیا تھا۔ کورس کے اختتام پراب اسلامی
بہنوں کے امتحان کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ امتحان میں کامیابی کے بعد اسلامی بہنیں مدرسۃ المدینہ للبنات اور
مدرسۃ المدینہ بالغات میں بطورِ مُدرِسہ پڑھانے کی اہل ہوں گی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام7سے 13 اکتوبر 2020ء تک
یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ،
روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 628اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے” اعلیٰ حضرت کا تصوف “
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں
خوب رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو
مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہل (Cheetham Hill)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو آیاتِ قراٰنیہ اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں پردے
کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔