دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی رہنمائی کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ،مختلف اضلاع کےای ڈی او،مختلف اداروں کے پرنسپلز اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ لیڈر کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دین کی خدمت کرنے اور اس میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا نیز رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کی کُتُب تحفے میں دیئے۔

بعد ازاں شرکا نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)